
عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
ایڈیشل سیشن جج نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
درخواست قابل سماعت ہونے پر عمران خان کو نوٹس جاری ہو گا اور معاملہ پھر آگے چل پڑے گا
الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2018-19میں عمران خان نے توشہ خانہ سے تقریباً 10کروڑ 70 لاکھ روپے کے تحائف لئے
وکیل الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کی جانب سےلئے گئے تحائف کی مالیت 14 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے،عمران خان اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ سے 58 تحائف لیے۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے سوال کیا کہ کیس گھڑی نہیں بلکہ عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ تحائف کی رقم کیا کسی اور نے دی یا کیش میں دی گئی؟ کچھ رقم صرف 2021 میں ظاہر کی گئی اس سے قبل ظاہر نہیں کی گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/toshahh111.jpg