
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے یونیورسٹیز میں خطابات کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبے کی تمام جامعات میں سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سابق وزیراعظم عمران کی جانب سے پہلے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور پھر سرگودھا یونیورسٹی میں خطابات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبے کی تمام جامعات میں سیاسی اجتماعات و تقریبات پر فوری طور پابندی عائد کردی ہے۔
گورنر پنجاب نے فیصلے سے متعلق تمام پبلک سیکٹر یوینورسٹیز کو ایک مراسلہ لکھ کر آگاہ بھی کردیا ہے، مراسلے میں تمام جامعات کے وائس چانسلرز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹیز کو صرف تعلیمی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے، اور یونیورسٹی میں کوئی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہوگا، سیاستدانوں کی تعلیمی اداروں میں آنے پر کوئی ممانعت نہیں ہے تاہم تعلیمی اداروں کا فورم نفرت اور سیاسی ایجنڈے کی ترویج کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-speech-uni.jpg