
ملک میں سیاسی محاذ آرائی، اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں شروع ہونے والی شدید سیاسی و عدالتی محاذ آرائی کا براہ راست اثر معاشی سرگرمیوں پر نظر آنا شروع ہوگیا ہے، اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور پاکستان حکومت کے مابین معاہدے میں تاخیر کے باعث ملک میں معاشی صورتحال بہتر ہوتی دکھائی نہیں دے رہی، اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے جو مندی کے بادل چھائے وہ سیاسی کشیدگی اور حکومت اور عدلیہ کی آپسی محاذ آرائی کے باعث شدید ہوگئے ہیں۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 3 سیشنز میں شدید مندی جبکہ 2 میں تیزی ریکارڈ کی گئی، اس دوران اسٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس کی 42ہزار کی نفسیاتی حد بھی گر گئی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 754اعشاریہ40 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس41ہزار487 اعشاریہ 58 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
پورے ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کو 1 کھرب43ارب99 کروڑ 65 لاکھ42 ہزارسے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث مجموعی سرمایہ کم ہوکر 62کھرب12 ارب 56 کروڑ 6ہزار154روپے تک آگیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sharpasnaisdha.jpg