
سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے شدید مذمت کی ہے اور اسے ظلم قرار دیا ہے۔
عدنان صدیقی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ایک سابق وزیر اعظم کو مجرموں کی طرح گھسیٹتے ہوئے دیکھنا شرمناک اور حیران کن ہے، ہماری تاریخ نے ایسے مناظر نہیں دیکھے۔
https://twitter.com/x/status/1655906218626433027%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2480255%2F24
گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے عمران خان کی گرفتاری کو جمہوریت کی موت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اب باضابطہ طور پر ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1655905299675623432
اداکارہ آرمینا خان نے ٹویٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ یہ (گرفتاری) نہایت بیہودہ عمل ہے اور میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1655902370226745345
خدیجہ شاہ نے لکھا کہ جس وقت انہوں نے عمران خان کو گرفتار کیا وہ بے ہوش تھے، انہوں نے عمران کے سر پر کوئی شے ماری اور اس پر مرچی کا اسپرے کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1655886296655740928
اداکارہ فریحہ الطاف نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں لکھا کہ عمران خان کی گرفتاری دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا، امید ہے کہ وہ محفوظ رہیں گے اور میں ان کی بحفاظت واپسی کیلئے دعا کرتی ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1655888938987290627
ہارون شاہد نے عمران خان کی گرفتاری پر کہا کہ تمہارا پاکستان ہم پاکستان ہی واپس لیں گے۔۔ علاوہ ازیں ہارون شاہد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ٹویٹس بھی ری ٹویٹ کرتے رہے
https://twitter.com/x/status/1655887709947432960
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikhagsagsagssa.jpg