
عمران خان کی کاپی: مریم نواز نے بھی اپنے کارکنان سے حلف لینا شروع کردیا
ن لیگ نے بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ارکان سے حلف لینا شروع کردیا ، مریم نواز نے بہاولپورورکرز کنونشن کے دوران اپنے کارکنان سے حلف لیااور کارکنوں کو اپنے الفاظ دہرانے کا کہا۔
https://twitter.com/x/status/1620762929187487744
مریم نواز نے کارکنان سے کہا کہ ہاتھ اٹھاؤ اور کہو کہ میں اللہ تعالیٰ کو حاضروناظر جان کرصدق دل اور خلوص نیت سے انجام دوں گا،دونگی اور ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونیوالے اداروں کے ذریعے عوامی جدوجہد کروں گا، کروں گی تاکہ ایک جدید فلاحی ریاست قائم ہو۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ میری رہنمائی اور مددفرمائے آمین جبکہ پیچھے پیچھے کارکنان بھی ہاتھ اٹھاکر حلف لیتے رہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عمران خان کے کارکنوں سے حلف لینے کو ن لیگ نے ہٹلر سے تعبیر کیا تھا اور کہاتھا کہ جس طرح عمران خان حلف لے رہے ہیں ایسے ہی ہٹلر بھی حلف لیتا تھا۔
حناپرویز بٹ نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان صاحب اور ہٹلر میں کوئی فرق نہیں ہے۔جس طرح ہٹلر نے مخالفین کو ٹارگٹ کیا ویسے ہی عمران خان نے کیا۔حلف لینے کا طریقہ جان بوجھ کر اپنایا گیا،
https://twitter.com/x/status/1577705091972313093
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hianbssh.jpg