
عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پر 36 لاکھ روپے لگژری ٹیکس واجب الادا۔۔ٹیکس 7 دنوں کے اندر جمع نہ کروایا گیا تو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط ارسال کیا جائے گا: نوٹس
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی لاہور میں رہائشگاہ زمان پارک کو پنجاب کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی طرف سے لگژری ہائوس ٹیکس کا نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ عمران خان کو لگژرری ہائوس ٹیکس کا نوٹس وصول کروانے آج محکمے کی کی طرف سے 2 رکنی ٹیم زمان پارک لاہور پہنچی تھی اور نوٹس وصول کروایا۔
محکمہ ایکسائز کے نوٹس کے مطابق عمران خان کے گھر زمان پارک پر 36 لاکھ روپے کا لگژری ہائوس ٹیکس واجب الادا ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق واجب الادا 36 لاکھ روپے ٹیکس محکمہ ایکسائز کے نوٹس کے 7 دنوں کے اندر جمع نہ کروائے گئے تو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط ارسال کیا جائے گا۔
زمان پارک پر لگژری ٹیکس نوٹس بھیجنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: عمران خان کیخلاف انتقامی کاروائیوں میں اتنے اندھے اور کم ظرف ہوچکے ہیں کہ شوکت خانم مرحومہ کی وفات کے 28 سال بعد بھی انکے نام کا لگژری ٹیکس نوٹس نکال دیا ہے۔ آج بھی وہی غاصبانہ سوچ زندہ ہے جس نے فاطمہ جناح مرحومہ کے نام کا وفات کے بعد پانی کا بل نکال دیا تھا ! کوئی شرم کوئی حیا!
https://twitter.com/x/status/1646439175418417154
پی ٹی آئی رہنما فوزیہ صدیقی نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: یہ وہی گندا کھیل جو فاطمہ جناح کے ساتھ کھیلا گیا تھا کہ ان پر بانی یا بجلی کے بل لگا کر بھیجے گئے تھے ہینڈلرز باز آجاؤ یہ 1953 نہیں ہے! محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے عمران خان کو نوٹس بھیج دیا ! محکمہ ایکسائز کی جانب سے لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیجا گیا ۔ عمران خان پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الآدا ہیں ! محکمہ ایکسائز کی دو رکنی ٹیم نوٹس کی تعمیل کیلئے زمان پارک پہنچی۔
https://twitter.com/x/status/1646424176461217796
منزہ حسن نے لکھا کہ: اتنا گھٹیا اور کم ظرف مخالف تاریخ برصغیر میں شاید ہی کسی کو ملا ہو تُم لوگ بہت ہی گھٹیا اور گرے ہوئے ہو!
https://twitter.com/x/status/1646423458014797826
عمران خان کے سوشل میڈیا کیلئے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے لکھا کہ: امپورٹڈ حکومت اور ان کے ہینڈلرز روز نئی پستی کو چھو رہے ہیں! شوکت خانم صاحبہ کی وفات کے 28 سال ہو گئے ہیں اور آج ان کے نام کا ایکسائز کا نوٹس جاری کر دیا گیا!
https://twitter.com/x/status/1646421006699855872
ایک صارف نے لکھا کہ: 60 کی دہائی میں فاطمہ جناح کو واٹر بورڈ کا بل بھجوایا! رجیم چینج آپریشن کے بعد شیریں مزاری کو 1972 میں ان کے والد کی جانب سے ملنے والی زمین کا نوٹس بھجوایا اور کیس بنایا!اب محترمہ شوکت خانم مرحوم صاحبہ کو لگژری گھر رکھنے پر ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا ہے ۔ کمپنی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے!
https://twitter.com/x/status/1646429691736207362
ایک صارف نے جاتی عمرہ اور بلاول ہائوس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: اگر لاہور میں دوکنال کے زمان پارک پر 36 لاکھ لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس دیا ہے تو لاہور ہی میں13 ہزار 600 کنال (1700 ایکڑ) جاتی عمرہ (تصویر) محل پر کتنے ارب کا ٹیکس نوٹس جائے گا؟ اور لاہور بحریہ ٹاؤن میں 200 کنال (25 ایکڑ) کے بم پروف بلاول ہاؤس (تصویر) پر کتنا لگژری ہاؤس ٹیکس جائے گا؟
https://twitter.com/x/status/1646499175209799681
ایک صارف نے لکھا کہ: یہ تو چھوڑیں مزہ تو نامزدگی کاغذات میں ان کی قیمت دیکھ کر آتا ہے!
https://twitter.com/x/status/1646506401592639489
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-nticeaahsa.jpg