
ن لیگی رہنما ناصر بٹ نے عمران خان کی ایک ویڈیو شئیر کی جو کہ ایک نامکمل ویڈیو تھی
مکمل ویڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ وہ سیاست میں ایک مقصد کیلئے آئے تھے کہ لوگوں کیلئے کیا کیاجائے، انکے مطابق انکے پاس شہرت، دولت سب کچھ تھا ، وہ سیاست میں صرف تبدیلی کیلئے آئے ہیں ورنہ کون جا کر لوگوں سے ووٹ مانگتا پھرے۔ ووٹ مانگنے سے بہتر ہے میں اپنے آپ کو گولی مار لوں۔
ناصر بٹ نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ بڑی مشکل سے یہ ویڈیو ہاتھ آئی ۔۔کون جا کر لوگوں سے ووٹ مانگتا پھرے۔ ووٹ مانگنے سے بہتر ہے میں اپنے آپ کو گولی مار لوں۔
https://twitter.com/x/status/1725097303910826361
اس پر ن لیگ کے حامی سمجھے جانیوالے صحافی نصراللہ ملک نے قہقہے کے انداز میں کہا کہ خان صاحب کو تب عام آدمی کو ملنا گھٹیا کام لگتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1725137565693677816
ایک سوشل میڈیا صارف نیک روح نے مکمل ویڈیو شئیرکی اور نصراللہ ملک کو جواب دیا کہ آپکی پروفائل پڑھیں تو لگتا ہے کوئی لیری کنگ ہے اور حرکتیں دیکھیں اپنی۔ یہ بھی نہیں پتہ کہ ویڈیو کب کی ہے اور کس تناظر میں بات ہو رہی ہے۔ جرنلزم کو معاف کر دو، نصر اللہ ملک صاب۔
https://twitter.com/x/status/1725250774836588949
نیک روح نے مزید کہا کہ ایک تو یہ لوگ زیادہ پڑھے لکھے نہیں دوسرا یہ کوشش بھی نہیں کرتے۔ تین چار دفعہ سنیں اتنی مشکل بات نہیں، شاید آپکے کمرشل ذہن میں سیاست کا مقصد فٹ ہو سکے۔
https://twitter.com/x/status/1725213712615948497
ایک اور شوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پچھلے آٹھ گھنٹے سے ن لیگی صحافی نصراللہ ملک (جن کو میں کچھ معقول تجزیہ کار اور شریف آدمی سمجھتا تھا) اس ویڈیو کے پہلے تیس سیکنڈ کی کلپ لگا کر قہقہے لگا رہا ہے۔ نصراللہ ملک صاحب کے قہقہے روکنے کے لئے مرشد عمران خان کی اڑھائی منٹ کی پوری ویڈیو حاضر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1725262188535845057
جس پر صدیق جان نے کہا کہ نصر اللہ ملک صاحب گھٹیا، غلیظ ،مکروہ اور نیچ لوگوں میں سے نہیں ہیں، وہ یہ کلپ دیکھنے کے بعد اپنی غلطی کا اعتراف ضرور کریں گے اور آئندہ ن لیگ کے ایسے رہنماوں کو ری ٹویٹ نہیں کریں گے جو نامکمل کلپ لگا کر جھوٹا بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1725626575931289954
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imh11i1hh31.jpg