چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے مشکلات مزید بڑھنا شروع ہوگئی ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو ایک اور کیس کا نوٹس بھجوادیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نا کروانے پر سابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں 6 حلقوں سے انتخاب لڑا تاہم انہوں نے ابھی تک انتخابی مہم پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائی ہیں، عمران خان کے خلاف 13 دسمبر کو اس کیس کی سماعت مقرر کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کے مطابق انتخابات کے بعد تین روز کےاندر امیدوار کو انتخابات کے اخراجات سے متعلق تفلاس ت الیکشن کمیشن میں جمع کروانی ہوتی ہیں،عمران خان نے صرف چارسدہ سے انتخاب جیتنے کے بعد انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کروائی تاہم یہ تفصیلات بھی مقررہ وقت گزرنے کے بعد جمع کروائی گئی۔
یادرہے کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان نے 6 حلقوں سے انتخاب لڑا تھا تاہم انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نا کروانے پر ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوسکا ہے، مذکورہ حلقوں کے ریٹرننگ افسران نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو سارا کیس بھیجوادیا ہے۔
یہ ایک قانونی تقاضا ہے کہ جیتنے والا امیدوار انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع کرواتا ہے ، اس مقصد کیلئے باقاعدہ الگ اکاؤنٹ کھلوایا جاتا ہے اور تمام ادائیگیاں اسی اکاؤنٹ سے کی جاتی ہیں ، اگر کسی سپورٹر نے بھی کچھ خرچ کیا ہے تو وہ پہلے اس اکاؤنٹ میں رقم جمع کروائے گا اور پھر خرچ کرے گا ، اگر ایک جلسے پر دو کروڑ خرچ آتا ہے تو اس کی تفصیلات جمع کروانی لازمی ہے