
اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ظفر اقبال اپنے گھر پہنچ گئے ہیں،انہیں مبینہ طور پر عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں مبینہ طور پر عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لیے گئے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ظفر اقبال جمعہ کی دوپہر اچانک اڈیالہ جیل میں واقع اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے تھے، انہوں 13 اگست کو عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لیا گیا تھا۔
ظفر اقبال کے گھر پہنچنے پر لاپتہ اسسٹنٹ ناظم شاہ کے اہلخانہ نے ان سے ملاقات کی تاہم ملاقات میں ظفر اقبال نے ناظم شاہ کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب پنجاب کے آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ بھی گھر پہنچ گئے ہیں، گھر پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور حساس اداروں کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی تردید کی اور کہا کہ میں اپنے ہی گھر میں اپنی ہی گرفتاری کی خبریں چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے سن رہا ہوں، یہ تو زرد صحافت ہے۔