
عمران خان کی لفافہ صحافیوں پر تنقید۔۔ سلیم صافی اپنے اوپر لے بیٹھے۔۔ عمران خان کو عمران لفافی کہہ دیا۔
جہلم جلسے کے دوران عمران خان نے تقریر کے دوران لفافہ صحافیوں پر تنقید کی جس میں انکا کہنا تھا کہ اخباروں کے اندر کمپین چل رہی ہے، فرینڈلی میڈیا، لفافے والے صحافی، ایک میڈیا ہاؤس جو ہمیشہ پیسے لیکر چوروں کا تحفظ کرتا ہے۔
عمران خان نے تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ جانتے ہیں کہ لفافہ صحافی کون ہے؟ فرینڈلی میڈیا ہاؤس کون ہے؟
اپنے خطاب کے دوران عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ اس وقت سیاست نہیں کرنی چاہئے، جلسے نہیں کرنے چاہئے، لفافو! کان کھول کر سن لو، ضمیر فروش صحافیو! سن لو! میں سیاست نہیں کررہا، میں حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہا ہوں۔
اس پر سلیم صافی بھڑک اٹھے اور عمران خان کو عمران لفافی کہتے ہوئے کہا کہ تمہاری ساری زندگی لفافوں پر گزری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1563539225500610560
سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف سے پلاٹ لیا۔ گولڈ سمتھ کے لفافوں سے بچے پال رہے ہو۔ تمہارے لفافوں میں جہاز اور لینڈ کروزر آتے ہیں۔ تمہیں حکمرانی بھی لفافوں میں پڑے ووٹوں سے دلوائی گئی۔ اور آج جب سیلاب زدگان کی بات آئی ہے تو آپ کو فیڈریزنگ بری لگی۔
واضح رہے کہ کچھ دن پہلے عمران خان نے سلیم صافی کو سلیم لفافی کہا تھا جس کے ردعمل میں سلیم صافی نے عمران خان کو عمران لفافی کہہ کر مخاطب کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/safi1h1h1i1.jpg