عمران خان کی تقریر کے دوران یوٹیوب کی بندش پر صحافیوں کا سخت ردعمل

ikspeech1121.jpg


گزشتہ روز پشاور میں عمران خان کے جلسے کے باعث ملک بھر میں یوٹیوب کی ویب سائٹ بند کردی گئی ۔عمران خان کی تقریر لائیو دکھانے پر چینلز پر غیراعلانیہ پابندی تھی جس کی وجہ سے عمران خان کا خطاب یوٹیوب کے مختلف چینلز پر نشر ہونا تھا۔

گزشتہ روز پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہورہا ہے جس سے سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرنا تھا، تاہم عین ان کے خطاب سے قبل ملک بھر میں یوٹیوب ویب سائٹ بند ہوگئی جس پر سخت ردعمل دیکھنے کو ملا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد لوگ ملک میں یوٹیوب سروس بند ہونے کی شکایت کرتے نظر آئے، اور چند ہی منٹوں میں یوٹیوب ڈاؤن ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ صارفین سوال کرتے نظر آئے کہ جیسے ہی عمران خان جلسہ گاہ پہنچے یوٹیوب سروس بند ہونا شروع ہوگئی، کہاں گیا آزادی اظہار رائے۔

صحافی امیر عباس نے تبصرہ کیا کہ عمران خان کی تقریر پر حکومت نے یوٹیوب بند کر دیا ہے۔ انکی حماقت پر ہنسی آتی ہے،یوٹیوب جیسے کھلے گا عمران کی تقریر اس پر اپلوڈ ہو گی اور پہلے سے زیادہ لوگ دیکھیں گے۔حکومت کا صرف منہ کالا ہو گا۔ اب تو بیچارے اتنا پھنس گئے ہیں کہ اعتراف بھی نہیں کر سکتے کہ یہ کوئی اور کر رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1567168624913223681
شفاء یوسفزئی نے عمران خان کے جلسے کا کلپ شئیر کرتے ہوئے سوال کیا کہ یوٹیوب تو بند کیا جاسکتا ہے لیکن ۔۔۔ اتنی عوام کا کیا کریں گے؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1567247684670525440
ثاقب ورک نے لکھا کہ ویسے میرا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو مشورہ ہے کہ عمران خان کے پشاور جلسہ کی ریکارڈنگ دیکھ لیں، آپکو پتہ چل جائیگا کہ اصل میں غم و غصہ کا اظہار کس پر کرنا ہے اور توہین عدالت کا نوٹس کس کو دینا ہے !!
https://twitter.com/x/status/1567228233925419008
صحافی عادل نظامی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پشاور جلسہ سے خطاب کےدوران پاکستان میں یوٹیوب کو مسئلہ ہوگیا ،،، خطاب ختم ہوتے ہیں مسئلہ ختم ہوگیا
https://twitter.com/x/status/1567215131536330758
ارشد شریف کا کہنا تھا کہ چینل بند، صحافی بند، میڈیا پر پابندی، انٹرنیٹ بند اور اب یوٹیوب بھی بند!! یہ مارشل لاء ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1567214888530972672
مہرین زہرہ ملک نے عرب نیوز کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے طنز کیا کہ یہ دور عمران خان کا ہے
https://twitter.com/x/status/1567224028573696011
کامران خان کا کہنا تھا کہ ۔ پشاور میں عمران خان کی عوامی تقریر کے موقع پر غیر معمولی شٹر ڈاؤن۔ کل آپ کو بتایا تھا کہ خان صاحب کو مستقبل قریب میں کسی بھی میڈیم پر براہ راست نشریات کی اجازت نہیں ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1567170175887196162
علی سلمان علوی نے لکھا کہ آپ ذرا سوچئیے کہ وہ شخص کتنا بڑا عقل کا اندھا ہو گا جس کی دانست میں آج کل کے دور میں میڈیا پر بلیک آؤٹ کر کے، یوٹیوب کی سروسز معطل کر کے انفارمیشن کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ ڈفرِاعظم نہ تو یہ 1980 کی دہائی ہے اور نہ ہی یہ جنریشن 1960 والی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1567238796466442250
ثاقب بشیر نے طنز کیا کہ یوٹیوب لاپتہ ہو گئی
https://twitter.com/x/status/1567172627424313345
احتشام الحق نے لکھا کہ پشاور میں تو سمندر بھی نہیں ہے۔ یہ شارک کہاں سے آگیا اور یوٹیوب کی تار کاٹ دی۔
https://twitter.com/x/status/1567168224646631424
وسیم عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں تو بتایا گیا تھا سوشل میڈیا پر پابندی نہیں لگے گئ۔۔ یوٹیوب کی بندش غلط اقدام ہے اس سے بہت سارے پاکستانیوں کی تعلیم روزگار اور تفریخ جڑی ہے۔۔ جو کرنا ہے آئین اور قانون کے اندر کریں شخصی آزادیوں کو بحال رکھیں تبھی بہتری ہو گئ۔۔
https://twitter.com/x/status/1567171069378707462
مغیث علی نے تبصرہ کیا کہ یہ کس نے مشورہ دیا ہوگا کہ یوٹیوب بند کر دو، قوم عمران خان کو نہیں سن پائے گی؟ کیا آپ کو نہیں پتہ آپ تقریریں نہیں روک سکتے ؟ بتائیں کیا آپ کو نہیں معلوم پشاور جلسہ میں عمران خان نے کیا کہا ؟
https://twitter.com/x/status/1567181849729843204
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اب تو اپنے ملک کی بے عزتی پر دکھ ہو رہا ہے۔یعنی اس پلان کا خالق اتنا ہی کوی ڈفر ہے کہ عمران خان کے جلسے اور تقریریں ختم ہو جانے کے بعد تمام پبلک سن سکتی ہے ۔یہ جہالت حماقت کا اقرار ہے یا بےبسی اور کمزوری کا؟ اس بے عزتی سے بہتر نہیں تھا کہ یہ حرکت نہ کی جاتی؟ ملک میں کوی کاروبار چل نہیں رہا تو میڈیا کا کاروبار بھی کیوں چلے؟ یہ کسی پاکستان کے دشمن کا پلان ہو سکتا ہے کوی پاکستانی پاکستان کے ساتھ یہ نہیں کر سکتا جو ہو رہا ہے جس نے یہ حرکت کی اس نے سن لیا ہو گا عمران خان نے کیا تقریر کی۔ہو سکتا ہے جلسے میں ہی چلا گیا ہو جاننے کے شوق میں میری کیا توہین ہوئ
?
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
پی ڈی ایم اپنے گرد گھیرا خود تنگ کر رہی ہے اور عمران خان کی مقبولیت کم ہونے کی بجائے زیادہ ہو رہی ہے۔ اب یہ ایسے پھنسے ہیں مزہ آ گیا۔
 

satifhasan

Minister (2k+ posts)
what they think Internet ajj band kar lain gay tu log kal Youtube pa Jalsa nahi dekhain gay, log is say or ziada dekhain gay
Thanks PDM and Establishment
ap nay Imran Khan ka kam asn kardia ha
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
پی ڈی ایم اپنے گرد گھیرا خود تنگ کر رہی ہے اور عمران خان کی مقبولیت کم ہونے کی بجائے زیادہ ہو رہی ہے۔ اب یہ ایسے پھنسے ہیں مزہ آ گیا۔
جو جو حکم احکام دے رہے ہیں کل کو جب یہ ان کے خلاف ہو گا تو رونے لایق بھی نہ رہیں گے اور اپنے منہ ماننا پڑے گا یہ ہم نے نہیے کیا تھا ہم سے کروایا گیا تھا۔پہلے بھی ایک آدھ منمنا ہی چکا ہے جسے سمجھ آ چکی ہے کہ ووٹ کی عزت ہم نے بیچی تھی جی ایچ کیو جا کر اپنی مرضی سے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
پی ڈی ایم اپنے گرد گھیرا خود تنگ کر رہی ہے اور عمران خان کی مقبولیت کم ہونے کی بجائے زیادہ ہو رہی ہے۔ اب یہ ایسے پھنسے ہیں مزہ آ گیا۔

They are getting exposed by the minute.
Good for them.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
or ab ajj Imran ki Taqreer pa press conferences karain gay
khud bhi Youtube aj pura Jalsa dekahingay
or mazeed viewership barh jai gi
once again thanks especially to Marium Baji
بعض اوقات تقدیر آپکے لیے کوی راستہ نہیں کھلا چھوڑتی ایک راستے کے سوا لیکن وہ راستہ کھلتا ہے تو اس سے وہ ہی اندر آتا ہے جسے روکنے کو تمام راستے بند کیے تھے اب عمران خان کی تقریر سن کر جلنے تڑپنے کو جلسے میں نہیں جا سکتی پی ڈی ایم تو یو ٹیوب ہی کھول کر دیکھنا پڑا
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
تقریر کو سوشل میڈیا پر روک کر لوگوں کے تجسس میں اور اضافہ کر دیا جس نے نہیں سننی تھی اس نے بھی خاص طور پر سنی ہے ، ہور لاؤ پابندیاں
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
جو جو حکم احکام دے رہے ہیں کل کو جب یہ ان کے خلاف ہو گا تو رونے لایق بھی نہ رہیں گے اور اپنے منہ ماننا پڑے گا یہ ہم نے نہیے کیا تھا ہم سے کروایا گیا تھا۔پہلے بھی ایک آدھ منمنا ہی چکا ہے جسے سمجھ آ چکی ہے کہ ووٹ کی عزت ہم نے بیچی تھی جی ایچ کیو جا کر اپنی مرضی سے

by the way all this would only bring good if Khan saab and PTI has learnt something, otherwise before we target PDM, we should remember that Khan saab has also termed everything in same words that I did nothing, all was done and advised by those who has power.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
by the way all this would only bring good if Khan saab and PTI has learnt something, otherwise before we target PDM, we should remember that Khan saab has also termed everything in same words that I did nothing, all was done and advised by those who has power.
اب تک اگر کروانے والوں سے رابطہ ہو جاتا اور ڈیل کرنے والے کر لیتے تو یہ کیسز پر کیسز ہوتے؟