
گزشتہ روز پشاور میں عمران خان کے جلسے کے باعث ملک بھر میں یوٹیوب کی ویب سائٹ بند کردی گئی ۔عمران خان کی تقریر لائیو دکھانے پر چینلز پر غیراعلانیہ پابندی تھی جس کی وجہ سے عمران خان کا خطاب یوٹیوب کے مختلف چینلز پر نشر ہونا تھا۔
گزشتہ روز پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہورہا ہے جس سے سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرنا تھا، تاہم عین ان کے خطاب سے قبل ملک بھر میں یوٹیوب ویب سائٹ بند ہوگئی جس پر سخت ردعمل دیکھنے کو ملا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد لوگ ملک میں یوٹیوب سروس بند ہونے کی شکایت کرتے نظر آئے، اور چند ہی منٹوں میں یوٹیوب ڈاؤن ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ صارفین سوال کرتے نظر آئے کہ جیسے ہی عمران خان جلسہ گاہ پہنچے یوٹیوب سروس بند ہونا شروع ہوگئی، کہاں گیا آزادی اظہار رائے۔
صحافی امیر عباس نے تبصرہ کیا کہ عمران خان کی تقریر پر حکومت نے یوٹیوب بند کر دیا ہے۔ انکی حماقت پر ہنسی آتی ہے،یوٹیوب جیسے کھلے گا عمران کی تقریر اس پر اپلوڈ ہو گی اور پہلے سے زیادہ لوگ دیکھیں گے۔حکومت کا صرف منہ کالا ہو گا۔ اب تو بیچارے اتنا پھنس گئے ہیں کہ اعتراف بھی نہیں کر سکتے کہ یہ کوئی اور کر رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1567168624913223681
شفاء یوسفزئی نے عمران خان کے جلسے کا کلپ شئیر کرتے ہوئے سوال کیا کہ یوٹیوب تو بند کیا جاسکتا ہے لیکن ۔۔۔ اتنی عوام کا کیا کریں گے؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1567247684670525440
ثاقب ورک نے لکھا کہ ویسے میرا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو مشورہ ہے کہ عمران خان کے پشاور جلسہ کی ریکارڈنگ دیکھ لیں، آپکو پتہ چل جائیگا کہ اصل میں غم و غصہ کا اظہار کس پر کرنا ہے اور توہین عدالت کا نوٹس کس کو دینا ہے !!
https://twitter.com/x/status/1567228233925419008
صحافی عادل نظامی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پشاور جلسہ سے خطاب کےدوران پاکستان میں یوٹیوب کو مسئلہ ہوگیا ،،، خطاب ختم ہوتے ہیں مسئلہ ختم ہوگیا
https://twitter.com/x/status/1567215131536330758
ارشد شریف کا کہنا تھا کہ چینل بند، صحافی بند، میڈیا پر پابندی، انٹرنیٹ بند اور اب یوٹیوب بھی بند!! یہ مارشل لاء ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1567214888530972672
مہرین زہرہ ملک نے عرب نیوز کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے طنز کیا کہ یہ دور عمران خان کا ہے
https://twitter.com/x/status/1567224028573696011
کامران خان کا کہنا تھا کہ ۔ پشاور میں عمران خان کی عوامی تقریر کے موقع پر غیر معمولی شٹر ڈاؤن۔ کل آپ کو بتایا تھا کہ خان صاحب کو مستقبل قریب میں کسی بھی میڈیم پر براہ راست نشریات کی اجازت نہیں ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1567170175887196162
علی سلمان علوی نے لکھا کہ آپ ذرا سوچئیے کہ وہ شخص کتنا بڑا عقل کا اندھا ہو گا جس کی دانست میں آج کل کے دور میں میڈیا پر بلیک آؤٹ کر کے، یوٹیوب کی سروسز معطل کر کے انفارمیشن کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ ڈفرِاعظم نہ تو یہ 1980 کی دہائی ہے اور نہ ہی یہ جنریشن 1960 والی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1567238796466442250
ثاقب بشیر نے طنز کیا کہ یوٹیوب لاپتہ ہو گئی
https://twitter.com/x/status/1567172627424313345
احتشام الحق نے لکھا کہ پشاور میں تو سمندر بھی نہیں ہے۔ یہ شارک کہاں سے آگیا اور یوٹیوب کی تار کاٹ دی۔
https://twitter.com/x/status/1567168224646631424
وسیم عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں تو بتایا گیا تھا سوشل میڈیا پر پابندی نہیں لگے گئ۔۔ یوٹیوب کی بندش غلط اقدام ہے اس سے بہت سارے پاکستانیوں کی تعلیم روزگار اور تفریخ جڑی ہے۔۔ جو کرنا ہے آئین اور قانون کے اندر کریں شخصی آزادیوں کو بحال رکھیں تبھی بہتری ہو گئ۔۔
https://twitter.com/x/status/1567171069378707462
مغیث علی نے تبصرہ کیا کہ یہ کس نے مشورہ دیا ہوگا کہ یوٹیوب بند کر دو، قوم عمران خان کو نہیں سن پائے گی؟ کیا آپ کو نہیں پتہ آپ تقریریں نہیں روک سکتے ؟ بتائیں کیا آپ کو نہیں معلوم پشاور جلسہ میں عمران خان نے کیا کہا ؟
https://twitter.com/x/status/1567181849729843204
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikspeech1121.jpg