عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی صحافتی تنظیموں نے مسترد کردی

ik-pemaiahaha.jpg

صحافی تنظیم نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر عائد پابندی کو مسترد کرتے ہوئے اسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافتی تنظیم" ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز"(ایمنڈ) نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی جانب سے عمران خان کی تقاریر، گفتگو و بیانات نشر کرنے پر عائد پابندی کو مسترد کردیا ہے۔

ایمنڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا یہ فیصلہ آئینی و بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پیمرا کو چاہیے کہ آزادی اظہار رائے کا احترام کرے، پیمرا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرسکتا ہے، کسی سیاسی رہنما کی تقاریر یا گفتگو نشر کرنے پر پابندی عائد کرنا ایک غیر قانونی عمل ہے۔

ایمنڈ کے مطابق آئین پاکستان ملک کے ہر فرد کو قانونی ضابطوں میں رہتے ہوئے تقریر و تحریر کا اختیار دیتا ہے، قوانین کی خلاف ورزی پر ریاست وادارے کارروائی کا مکمل اختیار رکھتے ہیں، ایمنڈ نے ماضی میں بھی اظہار رائے کی آزادی پر پابندی کی مخالفت اور موثر جدوجہد کی ہے، پیمرا ایسے غیر قانونی، غیر ضروری اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف اقدامات سے گریز کرے۔

واضح رہے کہ پیمرا نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام ٹی وی چینلز کو عمران خان کی لائیو و ریکارڈڈ تقاریر، بیانات اور گفتگو نشر کرنے سے روک دیا تھا۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
Why don't they bring a petition in ISB HC today as they did when chor sharif was banned and in 6 hours they went into the same court pleading this gag was suppression of speech guaranteed by the Constitution. And court lifted the ban.
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
Why don't they bring a petition in ISB HC today as they did when chor sharif was banned and in 6 hours they went into the same court pleading this gag was suppression of speech guaranteed by the Constitution. And court lifted the ban.
The surprising thing is that we never knew there is a body known as AEMEND, who can reply to PEMRA and reject their directives...... WoW... Yeh IK ney kis kis ko baghawat per uksaa diya hay?
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
The surprising thing is that we never knew there is a body known as AEMEND, who can reply to PEMRA and reject their directives...... WoW... Yeh IK ney kis kis ko baghawat per uksaa diya hay?

برادر مسلہ یہ ہے کہ اسوقت جو کچھ عمران جیسے سلیبرٹی اور دنیا ساری میں پہچان رکھنے والے ایک مدبر لیڈر کے ساتھ ہو رہا ہے پی ٹی آئی میں کوئی ایسا بندہ نہیں ہے جو حالات کی سنگینی کو سمجھ کر فوری ایکشن کا سوچے کہ اسے روکنا کیسے ہے؟؟

میں عرض کر دوں کہ اگر سپریم کورٹ بار اور ملک کی وہ تمام بارز جن میں تحریک انصاف جیتی ہے وہ، اور اسکے علاوہ مختلف میڈیا آرگنائزیشنز، سول سوسائٹی اور دیگر انٹرنیشنل فیم پرسنیلیٹیز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے تمام متعلقہ اداروں؛ امریکین، یورپیئن، افریقن، مڈل ایسٹرن، ساؤتھ ایشین غرض دنیا میں ہر جگہ کام کرنے والی ہیومن رائٹس آرگنائزیشنز کو خطوط لکھ کر آگاہی دیں کہ اس ملک میں کیا ہو رہا ہے . تحریک انصاف کے لیجسلیٹرز امریکی سینٹ اور ہاؤس کی انسانی حقوق کی کمیٹیوں، یورپی یونین کی انسانی حقوق کی تنظیموں کو فوری انگیج کریں . امریکہ، یورپ اور مڈل ایسٹ کے چیدہ چیدہ میڈیا نیٹ ورکس میں شور مچائیں . غرض انٹرنیشنل لیول پر جتنا ہو سکتا ہے شور مچائیں آپ دیکھیں گے کہ یہ حافظ اور ٹھگ کیسے سیدھے ہوتے ہیں
 

Back
Top