
اقوام متحدہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کاروائی پر بیان میں کہا کہ زمان پارک کشیدہ صورتحال پر نظر ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے سابق وزیراعظم کے خلاف کارروائی پر بیان جاری کر دیا، ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے کہا کہ پاکستان میں صورتحال پرنظر رکھے ہوئے ہیں، کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔
اسٹیفن ڈوجرک کا کہنا تھا کہ ابھی صورتحال بہتر ہونے کا علم ہوا ہے، قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے، ہمیشہ کہتے ہیں عوام کے پرامن احتجاج کے حق کا احترام کیا جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو روز تک زمان پارک میدان جنگ بنا رہا، کارکنان نے وقفے وقفے سے پولیس اور رینجرز پر پتھراؤ کیا ، غلیلیں چلیں اور پٹرول بم پھینکے گئے، جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس ایکشن رکنے پر کارکن سجدہ شکر بجا لائے، ایک دوسرے سے گلے مل کر نعرے لگائے، عمران خان بھی ماسک لگائے باہرآئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imaahaishaa.jpg