عمران خان کہہ چکے بھارتی جارحیت پر سوچا نہیں سیدھا جواب دیا جائے گا، بیرسٹر

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1917157321177964797
اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے دن ایک بار پھر رہنماؤں کیلئے رکاوٹ کھڑی کر دی گئی، پارٹی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو جیل کے راستے میں داہگل ناکے پر روک لیا گیا۔ گوہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس اقدام کو عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔

گوہر علی کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنا انتہائی غیر مناسب عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے لارجر بنچ اور سنگل بینچ دونوں کے واضح آرڈرز موجود ہیں، لیکن تاحال ایک بھی عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ملک ایک اہم مرحلے سے گزر رہا ہے اور ہم بھارت کے خلاف قومی یکجہتی کا پیغام دے رہے ہیں، ایسے میں اس نوعیت کی رکاوٹیں غیر ذمہ دارانہ رویے کی عکاسی کرتی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان ایک مقبول عوامی رہنما ہیں اور ان سے مشاورت قومی معاملات میں ناگزیر ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ان کی چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی، جہاں انہوں نے براہِ راست مطالبہ کیا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر ملاقات ہوئی تو ہم بانی پی ٹی آئی سے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی پر بھی مشاورت کریں گے، کیونکہ وہ پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ بھارت کی جارحیت کا سوچا نہیں جائے گا، بلکہ فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی نیوز چینلز پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اپنے غلط بیانیے کو دنیا کے سامنے مسلط کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پارٹی نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اعلامیے کی بھرپور حمایت کی ہے اور پاکستان کی جانب سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کو ایک جراتمندانہ اور مؤثر اقدام قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انڈیا کے اقدامات کے مقابلے میں اپنی ریاست کے فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Source
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
images
 

Back
Top