
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کے مسجد نبویﷺ کی توہین سے متعلق سعودی حکومت کے فیصلے سے متعلق بیان پر کرارا جواب دیدیاہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ٹویٹرپر سعودی حکومت کی جانب سے توہین مسجد نبویﷺ کےکیس میں 6پاکستانیوں کوسزا سنائے جانے کی خبرپر ردعمل دیا اور کہا کہ اس سزا کا اصل مستحق عمران ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اس مکروہ پلاننگ کا ماسٹر مائینڈ ہے۔ خیر سزا سے تو اب وہ نہیں بچ سکتے۔ انشاءاللّہ۔
https://twitter.com/x/status/1555195187521110018
پی ٹی آئی کےسینئر رہنما فوادچوہدری نے مریم نواز شریف کے اس بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے جو کمپین بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف شروع کر دی ہے کسی کوآپ کےخلاف کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ آپ اتنے عقلمند لوگ ہیں جہاں جہاں آپ نکلیں گے لوگ آپ سے ناراضگی کا اظہار کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1555201462128594945
اپنی دوسری ٹویٹ میں فواد چوہدری نے مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "کینڈی کرش" چمپئین تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کی فکر چھوڑیں کیونکہ اس میں کچھ نہیں رکھا۔
فواد چوہدری نے رہنما ن لیگ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جلد آپ اور آپ کے خاوند گرامی سے سگریٹ انڈسٹری کو دی جانیوالی مراعات کی انکوائری کا آغاز ہونا ہے اس کی فکر کریں باقی عمران خان کو کرپٹ ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا نواز شریف کو ایماندار ثابت کرنا۔
https://twitter.com/x/status/1555196231298826241
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aurangb111.jpg