
اے آر وائی نیوز سے تعلق رکھنے والے باخبر صحافی نعیم اشرف بٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے پس پردہ رابطے ہو رہے ہیں اور انہیں مس کالز آرہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک سوشل میڈیا چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کہیں
نعیم اشرف بٹ نے کہا ہے کہ یہ سوچ پنپ رہی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کی جائے اسی لیے پس پردہ رابطوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور انہیں مِس کالز آنے لگی ہیں تاہم ابھی اس میں کامیابی نہیں ملی ہے
https://twitter.com/x/status/1681550911087181824
نعیم اشرف بٹ نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ دونوں جانب اعتماد کا فقدان ہے جب کہ بات کرنے والے بھی محتاط ہیں اور جو بات چیت کروانے کی کوشش کررہے ہیں وہ بھی محتاط ہیں۔کراس نہ میاں صاحب کو لگا تھااور نہ ہی کسی اور کو لگ سکتا ہے
سینیئر صحافی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے قبل انہیں گرفتار کر لیا جائے ایسی منصوبہ بندی ہو رہی ہے لیکن ڈیڑھ سال میں کئی منصوبہ بندی دونوں اطراف سے ناکام ہوچکی ہیں اس لیے کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ الیکشن تک کیا صورتحال ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز جو لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرتی آ رہی ہیں میرا خیال ہے کہ نواز شریف اور ن لیگ کو اس سے کچھ زیادہ ہی مل گیا ہے لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ ووٹر کہاں جاتا ہے کیونکہ بظاہر پی ٹی آئی اور اس کے سربراہ کی مقبولیت برقرار ہے کیونکہ اس وقت جو عوامی سپورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کو حاصل ہے وہ زرداری اور نواز شریف کو کبھی حاصل نہیں رہی۔
سینیئر صحافی نے دو نئی جماعتوں کے حوالے سے بتایا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور پرویز خٹک تو سمجھیں بالکل فارغ ہیں ان کا کوئی حال نہیں ہے۔ آئی پی پی تو عوام میں پہلے ہی نہیں تھی اب وہ دیگر کافی جگہوں سے بھی فارغ ہو چکی ہے اور سمجھنے والے بات سمجھ گئے ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/naeemashaa.jpg
Last edited by a moderator: