
مشہور گلوکار اور برابری پارٹی کے چیئرمین جواد احمد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سزائے موت یا عمر قید بھی ہوسکتی ہے۔
ٹویٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں جواد احمد کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کسی کو یہ بات نہیں سمجھ آرہی پی ٹی آئی کے ووٹرز اور سپورٹرز خوشیاں منارہے ہیں، یہ نہیں جانتے کہ عمران خان نے کیا کیا ہے، عمران خان کو کسی نے غلط مشورے دیئے ہیں مجھے عمران خان پر ترس آرہا ہے۔
جواد احمدنے کہا کہ اس حکومت نے ریاست کو بہت بڑے مسئلے میں ڈال دیا ہے، ملکی ادارے اس وقت شدید پریشانی میں ہیں، قومی اسمبلی میں عدم اعتمادکی تحریک کے خلاف رولنگ دےکر اس معاملے کو ریاست کا بوجھ بنادیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے دفاعی معاملات اور تجارتی تعلقات بہت مضبوط ہیں، ریاست بیوقوفانہ بیانات پر نہیں چلتی ، اس حکومت نے تو مصیبت ڈال دی ہے یہ بوجھ آسانی سے اتارا نہی جائے گا، اور اس غلطی پر عمران خان کو پکڑ لیا جائے گا ، میں سمجھتا ہوں عمران خان کے ساتھ ساتھ انہیں مشورے دینے والوں کو بھی اندر ڈالنا چاہیے۔
جواد احمد نے کہا کہ عمران خان کو پھانسی یا عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے، مجھے یہ کہتے ہوئےا چھا نہیں لگ رہا کیونکہ ایک وقت میں مجھے عمران خان اچھے لگتے تھے ، اگر عمران خان کو ایسی کوئی سزا ہوئی تو قصوروار ان کے وزیر، مشیر اور سپورٹرز ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1510671067685453824
جواد احمد نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ،برطانیہ سے بھیک مانگنے والے عمران خان آج پاکستانیوں کو بھکاری کہہ رہے ہیں، یہ شخص برطانیہ سے اپنے بالغ بچوں کو واپس نہیں لاسکتے، شائد وہ یہ چاہتے ہیں ان کے بچے باہر عیش کریں اور وہ پاکستانی بچوں کو غیرت مندی کا سبق دیتے رہیں۔
https://twitter.com/x/status/1510890878629470208
جواد احمدنے کہا کہ اگر اراکین اسمبلی نے اپنے ووٹ بیچے ہیں تو ان پر مقدمہ چلایا جائے نہ کہ انہیں عام انتخابات لڑنے کی دعوت دی جائے، اس پیشکش سے صاف معلوم ہورہا ہے کہ عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں درآصل وہ ڈرے ہوئے ہیں کہ کہیں آنے والے مہنگائی کو کم ہی نہ کردیں۔
https://twitter.com/x/status/1510923784349360130
برابری پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ تسبیح ہاتھ میں پکڑ کر کوئی نیک نہیں بن جاتا، عمران خان کا امر بالمعروف کا نعرہ بھی جھوٹا ہے،جتنے جھوٹ عمران خان نے زندگی میں بولے انہیں نیکی کا نعرہ لگاتےشرم آنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی عوام کو نیک اور برے پاکستانیوں میں تقسیم کررہے ہیں حالانکہ نیکی اور بدی کا کسی پارٹی کو ووٹ دینے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-phansi11211.jpg