
مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے انکشاف کیا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تھریٹس بڑھ گئی ہیں، اسکی انٹیلی جنس رپورٹس بھی ہیں،حقیقی آزادی مارچ میں شرکت پر عمران خان کو بھرپور سیکیورٹی دی جائے گی۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں دیگر اداروں کو شامل نہ کرنے کا مقصد ہے،جن لوگوں پر الزامات ہیں وہی لوگ مختلف اداروں کو ہیڈ کررہے ہیں جن پر الزامات ہیں وہ اداروں کی سربراہی کر رہے تو ان کے اہلکار کیسے شفاف تحقیقات کریں گے۔
مشیر داخلہ پنجاب نے مزید کہا وزیر آباد میں عمران خان پر حملہ کوئی مذہبی جنونیت نہیں بلکہ باقاعدہ سازش تھی،وفاق کی جانب سے جے آئی ٹی کومتنازع بنانے کیلئے بیانات دیئے جارہے ہیں،
عمران خان کی جان کوخطرہ ہے اس کی انٹیلی جنس رپورٹس بھی ہیں،وزیر آباد حملے کی رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والے 2شوٹر تھے، ن لیگ کی قیادت جو گفتگو کر رہی ہے حملہ آور بھی وہی گفتگو کر رہا ہے۔
Last edited by a moderator: