
پاکستان تحریک انصاف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے آرمی چیف کی تقرری بارے بیان کی پہلے ہی وضاحت دی جا چکی ہے، عمران خان کا ادارے یا اس کی اعلیٰ قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا کبھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کو فیصل آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ انتخابات کرانے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
یہ عوام سے ڈرتے ہیں کیونکہ اگر انتخابات ہو گئے تو ان کا نام ونشان مٹ جائیگا اور دوسری وجہ ’نومبر میں نیا آرمی چیف آنے والا ہے اور آصف زرداری اور میاں نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ کوئی ایسا آرمی چیف لایا جائے جو ان کا پسندیدہ ہو، ان کا مقصد اپنا آرمی چیف لانا ہے۔
جن لوگوں نے سازش سے ان چوروں کو ملک پر مسلط کیا آج قوم ان سے جواب مانگ رہی ہے۔
پاک فوج کی سینئر قیادت بارے بیان پر مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے عمران خان کے بیان کی مذمت کی جا رہی ہے جبکہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی بارے آئین میں طریقہ کار واضح درج ہے اور سینئر سیاستدان اس معاملے کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو افسوس ناک ہے۔
اسی حوالے سے سیکریٹری جنرلپاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے عمران خان کے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ادارے یا اس کی اعلیٰ قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا کبھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔
https://twitter.com/x/status/1566762928325500929
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ: پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو ہمیشہ سراہا ہے۔ ہمیشہ میرٹ کے اصول کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور یہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کے تحفظ کی خواہش کے مطابق ہے جو قوم کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1566762025254019077
انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: گزشتہ روز چیئرمین عمران خان کے چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری کے حوالے سے دیئے گئے بیان کا سیاق و سباق پہلے ہی واضح کیا جا چکا ہے۔ ہمارا ادارے یا اس کی اعلیٰ قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا کبھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13khanasadumarwazahat.jpg