
سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے جلسوں میں اپنے مخالفین کے خلاف دھواں دھار تقاریر توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، اپنے خطاب کے دوران ان کے حکومتی اتحاد پر تنقیدی جملے سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے عمران خان کا صدقے جاواں بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
گزشتہ رات بہاولپور میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے سے خطاب کیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے،عمران خان نے خطاب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازپر تنقید کی جس میں ان کا ایک کلپ وائرل ہوگیا،جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ صدقے جاواں،مریم نواز کو احساس پروگرام میں ڈال دیتا ہوں۔
صارفین عمران خان کی تصاویرسوشل میڈیا پر شئیرکرتے ہوئے صدقے جاواں کو ہیش ٹیگ کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہارکررہے ہیں۔
ایک صارف نے عمران خان کی تصویر شئیرکرتے ہوئےانکے چہرے کوچاند سے تشبیہ دی ۔ایک صارف نے کہا کہ قائداعظم کے بعد عمران خان پاکستان کے مشہورترین لیڈر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1566082052205805569
رمشا نے لکھا اس چاند سے چہرے پر پوری قوم صدقے جائے،
https://twitter.com/x/status/1566069004472668163
زمل نے عمران خان کو انتہا سے زیادہ کیوٹ قرار دے دیا،
https://twitter.com/x/status/1566073876794286081
ایک صارف نے لکھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قائداعظم کے بعد عمران خان سب سےزیادہ مقبول ہوئے،
https://twitter.com/x/status/1566295267007234048
اسٹیوہنٹر نے لکھا کہ آپ کے دشمن کمزور ہیں آپ انکوشکست دے دیں گے،
https://twitter.com/x/status/1566109894134173700
ایک صارف نے تصویرشئیرکی جس میں ایک شخص ہاتھ بینر تھامے کھڑا ہے جس میں لکھا ہے کہ خان صاحب ہمیں کال نہیں مس کال کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1566073585453903872
عمران خان نے گزشتہ روز خبردار کیا کہ اگر انھیں دیوار سے لگایا گیا تو وہ ٹائیگر بن جائیں گے، قوم ان کے ساتھ ہے، اگر قوم کو اسلام آباد آنے کی کال دی تو حکومت کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
https://twitter.com/x/status/1566082052205805569 https://twitter.com/x/status/1566077126595452937 https://twitter.com/x/status/1566081630145503234
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sadqee11h.jpg