عمران خان پر قاتلانہ حملے، آئرش کرکٹ بورڈ کا ردعمل

cirik1k1.jpg

پاکستان میں موجود آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم بارے آئرش کرکٹ بورڈ نے اپنا بیان جاری کر دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد تھریٹ لیول میں تبدیلی نہیں آئی

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں قاتلانہ حملے کے بعد آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز کے حوالے سے آئرش کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آیا ہے۔

آئرش کرکٹ بورڈ کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے واقعے سے آگاہ ہیں اور ہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، ڈپومیٹک سروسز اور ملکی سکیورٹی ایڈوائزرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اس واقعہ کے بعد تھریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

آئرش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں پیداشدہ تمام صورتحال کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے، یہ واقعہ لاہور سے 150 کلومیٹر دور پیش آیا، اس کے علاوہ کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے جو اقدامات کیے گئے ان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اگر حالات میں مزید کوئی تبدیلی پیدا ہوئی تو ہم اس حوالے سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) فیصل حسنین سے آئرش کرکٹ بورڈ (آئی سی بی) کے منیجر ہیتھ ہیلی اور چیف ایگزیکٹو ویرن ڈیوٹرم سے براہ راست بات بھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر ہے، قذافی سٹیڈیم لاہور میں ویمن کرکٹ ٹیم کو 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنا ہے، پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل قذافی سٹیڈیم میں آغاز ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز ہی پاکستان آئرلینڈ ویمن کرکٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی تھی اور دونوں ٹیموں کی کپتانوں بسمہ معروف اور لاورا ڈیلینی نے ٹرافی کےساتھ فوٹوسیشن کرایا ۔ آئرلینڈ کی کسی کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے ، اس موقع پر لاورا ڈیلینی نے کہا تھا کہ اور تاریخی سیریز کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہ، ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے ۔
 

Back
Top