
سابق وزیراعظم عمران خان پر اڈیالہ جیل میں سختیاں مزید بڑھا دی گئیں۔صحافی زبیر علی خان کا کہنا تھا کہ جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں تبادلوں اور حکام کی گرفتاریوں کے بعد کچھ سختیاں مزید بڑھائی گئیں,عمران خان کے سیل کے قریب جیل عملے کو جانے سے منع کردیا گیا عمران خان اب مکمل طور پر قید تنہائی میں ہیں۔
انکے مطابق اگر عمران خان کو کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ آواز لگا کر منگوا لیتے ہیں لیکن عملے کو عمران خان سے بات چیت کرنے سے سختی سے منع کردیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا عمران خان کو اب متعدد ضروریات کی چیزیں بھی مہیا نہیں کی جا رہی ہیں, مثلاً انہیں کتابیں، انگریزی اخبار ڈان وغیرہ اب پڑھنے کو نہیں دیا جارہا ہے,سابق وزیراعظم عمران خان پر پہلے بھی سختیاں تھیں,انہوں نے اس حوالے سے بات کرنے سے منع کیا ہوا تھا لیکن اب سختیاں مزید بڑھا دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نہانے کے لیے ریت ملا پانی دیا جاتا ہے۔ بالٹی بھر کر رکھ دی جاتی ہے۔ جب ریت بیٹھ جاتی ہے تو عمران خان وہ پانی نہانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے سیل میں مین ہول کا ڈھکن بھی اب کھلا چھوڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے سیل میں بدبو پھیل جاتی ہے جبکہ کیڑے مکوڑے بھی سیل میں آتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1828602803314417808
عمران خان کی ملاقاتیوں کی تعداد بھی 6 سے کم کر کے اب 2 کردی گئی,وکلا کو بھی ملاقات سے روکا جاتا ہے۔ عدالت کے احکامات کے بعد ہی وکلا کو اندر جانے کی اجازت دی جاتی ہے جبکہ سیاسی ملاقاتوں میں سیاست پر گفتگو کرنے سے روکا جاتا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اڈیالہ جیل میں مزید افسران کے تبادلے کر دیے گئے اور اب سختیاں بھی بڑھا دی گئیں,انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی ہوں گے۔
خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی گئی گڈ گورننس کمیٹی کے ممبر قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ٹارچر کیا جا رہا ہے,اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ہوئی ملاقات کے حوالے سے قاضی انور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، اسلام آباد جلسے کو بانی پی ٹی آئی نے منسوخ کیا مگر ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ جلسہ کسی کے کہنے پر ملتوی کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zubai1h1i12.jpg