وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے عمران خا ن پر تنقید کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری خواجہ آصف پر برس پڑے ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کبھی کشمیر پر ایک لفظ کی بات کی ہو؟ کبھی پاکستان کے دفاع پر آپ نے خواجہ آصف سے کوئی بات نہیں سنی ہو گی،انہیں صرف عمران خان فوبیا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ذہنی طور پر مفلوج شخص کو وزیر دفاع لگا دیا گیا ہے یہ پاکستان کا نیشنل سیکیورٹی ڈیزاسسٹر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف سرکاری سیکیورٹی میں بیٹھ کر عمران خان کے خلاف اوّل فُول بولتا ہے میں چیلنج کرتا ہوں یہ گفتگو کسی عوامی اجتماع یا مارکیٹ میں کرے لوگوں نے جوتے نہ مارے تو کہنا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر دفاع نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں اتنی جلدی نہیں ہیں عمران خان کو دو تین ہفتے اور تڑپنے دو اور مرچیں لگنے دو، جلسوں میں بڑھکیں مارنے والا بند کمروں میں پاؤں پکڑتا اور معافیاں مانگتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا تھاکہ آڈیو لیک کے بعد عمران خان کو شرم آنی چاہئے، عمران خان ایوان صدر میں آرمی چیف کے پاؤں پکڑتا ہے او رباہر آکر بھڑکیں مارتا ہے۔