
وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، جسے ناکام بنانے کیلئے حکومت سر توڑ کوششیں کررہی ہے، جبکہ اپوزیشن بھی تحریک کامیاب بنانے کیلئے سرگرم ہے، مختلف چینلز پر مختلف پروگرام میں اس حوالے سے گفتگو کی جارہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی نے رہنما جی ڈی اے فہمیدہ مرزا سے گفتگو کی اور سوال کیا کہ ان کی جماعت کس کا ساتھ دے گی، جس پر فہمیدہ مرزا نے واضح کہا کہ جی ڈی اے کو عمران خان پر مکمل اعتماد ہے اور ہم تحریک عدم اعتماد میں حکومت کی حمایت کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1503607139406913537
اس سے قبل حکومتی اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما اور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا جیونیوز کے پروگرام میں بھی عدم اعتماد میں ووٹ نہ دینے اعلان کرچکی ہیں،پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں، اخلاقی طور پر درست نہیں کہ میں عدم اعتماد کو ووٹ دوں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور اُن کے اتحادیوں کی حکومت ڈی ریل ہوئی تو ملک میں انتشار کا خدشہ ہے،میرے سندھ سے متعلق تحفظات ہیں لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت کو اپنا وقت پورا کرنا چاہیے،حکومت نے ہم سے کیے وعدوں پر عمل نہیں کیا تو ہمارے پاس بھی آپشن کھلے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-fahmi111.jpg