
معروف اینکر پرسن اور صحافی غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئے ہیں اور اس تحریک کے حق میں 197 ووٹ آئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر غریدہ فاروقی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ! 197 کا مجموعی نمبر! (ایاز صادق کے ایک ووٹ کے بغیر)۔ اپوزیشن کیجانب سے اسمبلی اجلاس کی کارروائی جاری ہے اور عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔
https://twitter.com/x/status/1510557100832927744
یاد رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر رولنگ دے کر اسے مسترد کر دیا گیا تھا جب کہ اس کے بعد اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر ہی دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا ہی اجلاس شروع کر دیا تھا۔
اس اجلاس کی کارروائی کے دوران ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی کی کرسی پر براجمان ہو گئے اور اجلاس کی کارروائی کو شروع کیا ، اس دوران تحریک عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ کرائی گئی جس میں شہبازشریف کامیاب قرار پائے۔
https://twitter.com/x/status/1510551239062437889
ایاز صادق نے ہاؤس کی کارروائی چلاتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے اس پر رولنگ دی مگر کسی کو آئین روندنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے آرٹیکل5 پڑھ کر سنایا اور کہا کہ کسی اسپیکر کے پاس آئین پر رولنگ دینے کا اختیار نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1510551175317311491
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gharidah-khan-faroqi.jpg