الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا تو ن لیگ کو بھی تنقید کا موقع مل گیا۔ مگر منطق سے عاری تنقید کرنے پر مسلم لیگ ن خود تنقید کا شکار ہو گئی۔
ن لیگ کے آفیشل سوشل میڈیا سے دعویٰ کیا گیا کہ "عمران نیازی نے بھارتی فنڈنگ کے بدلے نہ صرف کشمیر کو مودی کی جھولی میں ڈال دیا بلکہ اسی پیسے سے پاکستان کو غیر مستحکم بھی کرتا رہا" تاہم یہ ٹوئٹ کرنا ن لیگ کو مہنگا پڑ گیا اور الٹا خود تنقید کا نشانہ بن گئے۔
احمد وڑائچ نامی صارف نے کہا چرن جیت سنگھ سے 2009میں 50ڈالر لے کر 2019میں کشمیر بیچ دیا، دھت تیرے کی غریدہ فاروقی صحیح تمہاری جان کو روتی ہے۔
عروج تارڑ نے کہا یہ سچ ہے کہ عمران خان نے 2013 میں 934 ڈالر اور 150 ڈالر کے عطیات کے عوض کشمیر کی پرواہ چھوڑ دی، لیکن کہانی میں ٹوئسٹ یہاں آیا جب اس نے ان پیسوں سے برانڈڈ شرٹیں خرید لیں اور پھر سے کشمیر کی بات کرنا شروع کر دی۔
طلحہ نے مضحکہ خیز انداز میں پوچھا کہ ڈیڑھ سو ڈالر میں کشمیر بیچ دیا؟
ایک صارف نے کہا کہ عمران خان نے صرف ایک ہزار ڈالر میں کشمیر بیچ دیا اس کی توقع نہیں کی تھی۔
یاسر چیمہ نے لکھا کہ اتنا سستا کہ 150 ڈالر میں بیچ دیا؟ اگر ان میں سے 5 ڈالر ن لیگ پر لگا دے تو شاید کوئی عقل والا دشمن ہی نصیب ہو جائے۔
محسن نے کہا پی ڈی ایم ایک لوٹا 25 کروڑ میں خریدتی ہے اور عمران خان 150 ڈالرز میں کشمیر بھی بیچ دیتا ہے اور ملک کو بھی غیر مستحکم کرتا ہے۔ اس صارف نے ن لیگ کی منطق پر بھی چار حرف بھیجے اور کہا کہ لگتا ہے یہ اکاؤنٹ شہباز سپیڈ چلا رہا ہے۔
مہک فاطمہ نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا 150 اور 934 ڈالر میں کشمیر بیچ دیا کیا یہ سچ ہے یا میں نے غلط پڑھا ہے؟