
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہیٰ کو پارٹی صدر بنانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ و مونس الہیٰ نے دھمکیوں کے باوجود ہمارا ساتھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پرویز الہیٰ کو پارٹی کا صدر اس لیے بنایا کہ انہوں نے بہت دباؤ برداشت کیا ہے، میں پرویز الہیٰ اور ان کےبیٹے مونس الہیٰ کو داد دیتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے مونس الہیٰ کے ساتھی کو اٹھایا اور اسے تین دن کیلئے غائب رکھا، ہم نے پرویز الہیٰ کو آنر کیا ہے کیونکہ انہوں نے دباؤ کے باوجود اپنی پارٹی کو ہماری جماعت میں ضم کیا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے نگراں حکومت کیلئے وہ نام دیئے جو قابل بھروسہ تھے، ہم نے 22 نام الیکشن کمیشن کو دیئے کہ انہیں پنجاب میں نا لگایا جائے، انہوں نے تقریبا انہی22 افراد کو پنجاب لگایا جنہوں نے ہم پر ظلم کیا، اعتماد کےووٹ کے ٹائم ہمارے لوگوں سے کہا گیا کہ عمران خان پر کاٹا لگادیا ہے آپ ن لیگ میں چلے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خود کو نیوٹرل کہنے والوں نے کہا کہ آپ ن لیگ کی سی ایم شپ لے لیں، انہوں نے الیکشن کمیشن پر پورا دباؤ ڈالا ہوا ہے کہ 90 روز میں انتخابات نا ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pervhaiahshaah.jpg