
سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 26 مئی کو 7 گھنٹوں کے دوران میں نے کنٹینر سے دیکھا کہ پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 مئی کو شب 1 بجے سے صبح 8 بجے تک 7 گھنٹوں کے دوران میں نے کنٹینر سے جو کچھ دیکھا اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ جب سے ایک بیرونی سازش کے ذریعے یہ امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے، پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1531138615635546113
عمران خان نے مزید کہا کہ فکر و ذہن پر پڑی غلامی کی زنجیریں بالآخر ٹوٹ چکی ہیں۔
عمران خان نے 26 مئی کو لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کے لئے 6 روز کی ڈیڈلائن دی تھی جس پر حکومت نے تاحال کوئی مثبت ردعمل نہیں دیا اور عمران خان کا لانگ مارچ ختم ہوتے ہی نیب ترامیمی بل منظور کروالیا اور اوورسیز پاکستانیز سے ووٹ کا حق بھی چھین لیا گیا۔
لانگ مارچ ختم ہونے کے دن ہی حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں بھی 30 روپے اضافہ کردیا تھا جس سے یہ تاثر زور پکڑرہا ہے کہ حکومت انتخابات کرانے کے حق میں نہیں ہے اور اگست 2023 تک مدت پوری کرنا چاہتی ہے۔
دوسری جانب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کے خوف میں اب تک مبتلا ہے اور اسلام آباد کو ایک بار پھر کنیٹنر رکھ کر بند کیا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/azadii11hh121.jpg