
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان رات کو کالا چشمہ کیوں پہنتے ہیں اس کی وضاحت سامنے آگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرسینئر صحافی حامد میر نے ایک ویڈیو کلپ پر تبصرہ کیا کہ ”سمجھ نہیں آرہی کہ رات کے وقت کالا چشمہ کیوں؟“
https://twitter.com/x/status/1586609971881459712
دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی کہا کہ رات کو کالاچشمہ لگانے کی کوئی توجیہہ پیش کر سکتا ہے؟ اس کی خاص وجہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1586452781719699456
ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ کچھ اور نہیں ملا کیا اب چشمے پہ آگئے تو انہوں نے ایک آرٹیکل شئیر کرکے مبینہ طور پر اسے منشیات سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1586454222358605824
اس پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کالا چشمہ پہننے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا۔ فواد چوہدری نے حامد میر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”اس لئے کہ سامنے
بڑی لائٹس کی گاڑی ہے، اتنے گھنٹے کھڑے ہونا کوئی آسان نہیں“۔
https://twitter.com/x/status/1586623602249588737
یاد رہےعمران خان لاہورسے شروع ہونے والے مارچ میں شرکا سے خطاب کے لئے کنٹینر پر آتے ہیں، تو اکثر کالا چشمہ لگائے ہوئے ہوتے ہیں جس پر عمران خان کے مخالفین نے سوال اٹھایا کہ رات کو کالا چشمہ کون پہنتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/faw1h1i1i.jpg