
صحافی انصار عباسی کے مطابق عمران اگر موجودہ نظام کو چیلنج نہ کریں اور قبول کرلیں تو گھر پر نظربندی ایک آپشن مل سکتا ہےلیکن 9 مئی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
انصار عباسی نے دعویٰ کیا کہ موجودہ اتحادی حکومت 2029ء تک برقرار رہے گی،عمران خان کو اڈیالہ جیل سے بنی گالا اُسی صورت منتقل کیا جائے گا جب وہ موجودہ نظام کو قبول کریں گے اور شورش پسندی کی سیاست کو ترک کریں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق 9 مئی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، عمران خان سمیت سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے ملزمان کو عدالتوں سے کلیئر ہونا ہوگا، اور موجودہ حکومت 2029ء تک قائم رہے گی۔
علاوہ ازیں حکومت چارٹر آف اکانومی، چارٹر آف ڈیموکریسی کی تجدید، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے متفقہ پالیسی اور سیاسی احتجاج کیلئے حدود کا تعین جیسے پاکستان کے مخصوص معاملات پر سیاسی اتفاق رائے چاہتی ہے۔
تحریک انصاف اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی اور عمران خان کی اقتدار میں واپسی چاہتی ہے، جبکہ حکومت اپنے مؤقف پر قائم ہےاور وہ 2029 تک اقتدار کے مزے لینا چاہتی ہے۔
حکومت نے تحریک انصاف کو یاد دلایا کہ عمران خان کے دور حکومت میں کسی بھی سیاسی قیدی کو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے رہا نہیں کیا گیا تھا، اور ان تمام رہائیوں میں عدالتی پراسیس کا استعمال کیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikaha1hh2345.jpg