
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو کسی سانحے سے دوچار کرسکتے ہیں انہیں مائنس کرنا بہت ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ن لیگ کے ورکرزکنونش سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک کیلئے ایک فتنہ ہے، وہ جمہوریت میں مخالفین کو برداشت نہیں کرسکتا، ہم ووٹ کے طاقت سے اس ناسور کو سیاست سے مائنس کریں گے ، اگر ہم نے عمران خان کو مائنس نا کیا تو یہ ملک کو کسی سانحے سے دوچار کردے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی میں ن لیگ کی حکومت کا کوئی قصور نہیں ، عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے بجلی و گیس کے بل بڑھ گئے ہیں، اور مہنگائی بڑھ رہی ہے جس سے عوام شدید متاثر ہورہی ہے، آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد ہماری مجبوری تھی، آئی ایم ایف معاہدہ آگے نا بڑھاتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا،ہم پوری کوشش کررہے کہ قیمتیں نا بڑھائی جائیں۔
وفاقی وزیر نے ملک میں دہشت گردی کی تازہ ترین لہر کے حوالے سے کہا کہ انشااللہ ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17ranasanadddssssddsss.jpg