عمران خان مخالف مذہب کارڈ کااستعمال،پی ٹی آئی وسوشل میڈیاصارفین کاشدیدردعمل

5khamazhababcrasmradaml.jpg

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مذہب کارڈ کے استعمال پر پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنان و سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے کو بین الاقوامی لیگل فورمز پر اٹھانے کیلئے برطانوی وکیل جیفری رابرٹسن کو ہائر کرنے پر عمران خان کے خلاف میڈیا اور سوشل میڈیا پر توہین مذہب کی مہم چلائی جارہی ہے، پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ جس وکیل کو ہائر کیا گیا اس نے ملعون سلمان رشدی کی عدالت میں نمائندگی کی تھی۔

حقیقت یہ ہے کہ جیفری رابرٹسن برطانیہ کے ایک مشہور وکیل ہیں جن کی خدمات ماضی میں خود ن لیگ رہنما بھی حاصل کرچکے ہیں۔

میڈیا اور سوشل میڈیا پرکھیلے جانے والے اس مذہب کارڈ کے جواب میں پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنان، صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی سخت ردعمل دیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما مراد سعید نے کہا کہ عمران خان پر پہلے بھی اس طرز کے حملے کیے گئے، اب بھی خونی لبرلز اس شخص کے خلاف بات کررہے ہیں جس نے دنیا بھر کے سامنے حرمت رسول ﷺ کی بات کی،جس کی کوششوں سے دنیا نے اسلاموفوبیا کو تسلیم کیا، ٹاؤٹس کے ذریعے بنائے جانے والے بیانیے کے نقصان کی ذمہ دار ریاست ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1697952671406104660
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کا ریکارڈ ہے جو غلط کام وہ خود کرتے ہیں پاؤں باندھ کر دوسروں کے خلاف اسی غلط کام کا پراپیگنڈہ کرتے ہیں، خواجہ اقامہ آصف بھی بیرونی آقاؤں کے سامنے بیٹھ کر یہ کہتا تھا کہ ہم لبرل پارٹی ہں اور عمران خان اسلامی سوچ رکھتا ہے اور پاکستان میں یہ خود کو اسلامی اور عمران خان کو ایجنٹ کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ وہ دور چلا گیا جب ایسا پراپیگنڈہ بک جاتا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1697925114954912057
انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ حارث نواز شریف کے بھی وکیل تھے، عمران خان نے بھی ان کی خدمات حاصل کیں، اب عمران خان نے ایک چور کے وکیل کو اپنا وکیل مقرر کر لیا ،کا کبھی یہ اعتراض سنا کسی سے؟

https://twitter.com/x/status/1697943463101190519
عثمان سعید بسرا نے کہا کہ مولے نوں مولا نا مارے تے مولا نہیں مردا، اگر اس نے مرنا ہوتا تو تو کبھی دنیائے کرکٹ کا روشن ستارہ نہ بنتاحالانکہ اسکے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا کہ اسکا تو باؤلنگ ایکشن ہی درست نہیں، سب نے پراپیگنڈہ کیا کہ اس ملک میں اتنا مہنگا فلاحی ہسپتال نہ بنا پاؤ گے پھر دنیائے طب آج تیسرا فلاحی ہسپتال بنتا دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا اسکو سیاست کا 14واں کھلاڑی کہا گیا، سیاسی تانگہ پارٹی کہا گیا پھر اس نے اس ملکی تاریخ کی سب سے مقبول پارٹی اللہ کے حکم سے کھڑی کی کہ سب اسکے سامنے لیٹے پڑے ہیں، اگر اس نے تمہارے پراپیگنڈے سے حوصلہ ہارنا ہوتا تو اب تک قتل کے پانچ حملوں کے بعد عدالتی نظام کے بانجھ ہونے پہ وہ بھاگ چکا ہوتا ابھی لندن کے پر فضا ہائیڈ پارک میں واک کررہا ہوتا ۔

https://twitter.com/x/status/1697936248248373579
صحافی ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کے خلا ف بھونڈی مہم چلانے کا مقصد عوام کی توجہ ملک گیر عوامی ہڑتال سے ہٹانا ہے، کو نکہ اگر یہ ہڑتال زور پکڑ کر کاما ب ہو گئی تو مہنگائی کا طوفان روکنا پڑ جائے گا،پٹرول, بجلی، گیس کی قیمتیں روکنی پڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہئے کہ اپنا پورا فوکس اصل مسئلے پر مرکوز رکھںہ، مہنگائی کے خلاف پر امن احتجاج جاری رکھیں، یہ ظلم بند ہونا چاہئے، غریب سے جینے کا حق مت چھنا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1697904783829430537
صحافی اکبر باجوہ نے عمران خان کے ملعون سلمان رشدی کی مخالفت سے متعلق اقدامات کی تفصیلات شیئر کیں اور کہا کہ عمران خان نے 2012 مںر بھارت میں ہونے والی کانفرنس میں جانے سے انکار کیا کہ وہاں سلمان رشدی کو مدعو کیا گیا گا تھا تو تمام عالمی مڈیا میں ہیڈ لائنز لگیں۔

https://twitter.com/x/status/1697943565085659268
نیک روح نے کہا کہ جب ملعون سلمان رشدی نے گستاخی کی تھی تب عمران خان واحد پاکستانی لیڈر تھا جس نے اس کو عالمی میڈیا پہ آڑے ہاتھوں لیا تھا، پراپیگنڈہ تو کوئی ڈھنگ کا کیا کرو۔

https://twitter.com/x/status/1697887904339529782
 

Back
Top