
تحریک انصاف کے قانونی ٹیم کے رکن شیر افضل مروت نے آج عمران خان سے اپنی ملاقات کا احوال بتادیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شیرافضل مروت نے کہا کہ آج میری اڈیالہ جیل میں خان صاحب سے ملاقات ہوئی اور ہماری ملاقات سہ پہر 3.20 سے 4.10 تک جاری رہی۔
انہوں نے مزید کہا ہ پہلی بار ہماری گفتگو کسی جیل اہلکار نے نہیں سنی۔ یہ ہدایت اسلام آباد ہائی کورٹ نے میری درخواست پر دو دن پہلے دی تھی کیونکہ قانون کسی وکیل کو اپنے موکل کے ساتھ نجی یا خفیہ بات چیت کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1717209943236030592
شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب نے متعدد موضوعات پر بات کی اور ساتھ ہی ساتھ ہدایت کی کہ کور کمیٹی کو مطلع کیا جائے کہ پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ جیو ٹی وی، سماء ٹی وی اور چینل 24 پر کسی بھی پروگرام میں نہیں بیٹھے گا۔
https://twitter.com/x/status/1717143731961536712
انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے شبلی فراز سے مشاورت کے بعد نئے قانونی مقدمات شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں آج شام اپنے وی لاگ میں تفصیل سے بات کروں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shrif1h1h13.jpg
Last edited: