عمران خان حملہ کیس، ملزم کا ویڈیو بیان کس کے کہنے پر ریکارڈ ہوا؟

naveeihd11.jpg


عمران خان پر حملے کے کیس میں جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے عبوری چالان تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔ جے آئی ٹی کے مطابق حملہ کرنے والے ملزم نوید کی ویڈیوز پر جے آئی ٹی نے علیحدہ رپورٹ تیار کر لی، ویڈیوز بنانے کی رپورٹ بھی چالان میں شامل کی گئی ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کی پہلی ویڈیو مقامی سینئر پولیس افسر کے موبائل سے بنائی گئی تھی، جے آئی ٹی نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے متعلقہ مقام کا بھی سراغ لگا لیا ہے۔


فوٹیج میں سینئر پولیس افسر نے اپنا موبائل ماتحت اہلکار کو ریکارڈنگ کے لیے دیا تھا، جے آئی ٹی نے متعلقہ پولیس افسر سے تفتیش کی اور پوچھا کہ ایسا کیوں کیا؟ پولیس افسر نے جے آئی ٹی کو جواب میں کہا سینئرز نے کہا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1610544964974280704
رپورٹ کے مطابق ملزم کی دوسری ویڈیو پر سی ٹی ڈی کا مؤقف بھی اطمینان بخش نہیں ہے۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل ڈیٹا تک رسائی کے لیے وفاقی حکومت تعاون نہیں کر رہی ہے، اس لیے ڈیٹا تک رسائی کے لیے غیر ملکی کمپنی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ 3 حملہ آوروں کے واضح ثبوت مل چکے ہیں، تیسرا حملہ آور اسٹیج کے دائیں طرف اونچی بلڈنگ پر تھا، اس بلڈنگ سے 30 بور اسلحے کے 9 خول ملے ہیں۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Imran Khan ke qatal ki sazish ur Arshad Sharef ka qatal.inn duno cases mein Mayrum..Nawaz Sharif ur Bajwa and Co shamal hain.Aik independent investigation ke zaraya inn ka shamal hona asani se sabat kia ja sakta ha.IK assassination mein DPO..CTD officers ur Ghareeda ko investigate karo.sab pta chal jaya ga.Arshad ke qatal mein Keniya ka waqar ur keniya ki police ke chand bando se tafteesh karo.qatal tak pohnch jao gey.
 

Back
Top