
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں پیشرفت ہوگئی۔ پولیس نے وزیرآباد سے مزید ایک شخص کو حراست میں لے لیا جو حملہ آور نوید کا قریبی عزیز ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نوید نے حملے سے قبل موٹر سائیکل اس شخص کی دکان پر کھڑی کی تھی، نوید موٹرسائیکل پر گرفتار شخص کی دکان تک پہنچا تھا جہاں موٹرسائیکل کھڑی کر کے پیدل لانگ مارچ ریلی تک پہنچا تھا۔
ریلی میں پہنچنے کے بعد عمران خان کا کنٹینر دیکھتے ہی نوید نے حملہ کردیا۔ گرفتار شخص سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں اب تک زیر حراست افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر گرفتار ملزمان میں وقاص اور فیصل بٹ شامل ہیں، ان ملزمان نے نوید کو پستول فراہم کیا تھا، ملزمان وقاص اور فیصل بٹ کو وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے 20 ہزار روپے کے عوض ملزم نوید کو پستول اور گولیاں فروخت کیں، پستول بغیر نمبر کے اور بغیر لائسنس کے تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-kk-atrrr.jpg