
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت۔۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی اسلام آباد ہائیکورٹ پر طنز کرنے پر اتر آئے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ اگر توقع کے مطابق لاڈلا غلطی کا احساس کرلے تو مسئلہ ختم
ان کا مزید کہنا تھا کہ باقی جو توہین عدالت پر نااہل ہوئے وہ پاکستانی شہری تھے لاڈلے تھوڑی تھے
https://twitter.com/x/status/1564913621515341825
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ لاڈلے ہم تمہیں چھوڑنا چاہتے ہیں تم خوامخواہ ہمیں تنگ کررہے ہو سات دن بعد آنا جان چھوڑ دیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1564919980180836358
طنز کےتیر برساتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ سائلین کی جانب سے معزز عدالتوں سے اپنے فیصلوں پر نظرثانی کا تو سنتے رہے ہیں لیکن عدالت کی جانب سے کسی سائل سے اپنے جواب پر نظرثانی کی درخواست پہلی بار سنا ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik1h1h1i11h.jpg