
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کمرے میں بیڈ کے نیچے چھپا رہے گا تو کیسے گرفتار کریں گے، اس کو جو ریلیف ملنا تھا مل چکا ، اب انجام تک پہنچانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج کا دن بہنوں اور خواتین کے لئے اہمیت کاحامل ہے، ایک عورت مارچ کی ایکٹیویٹی لاہوراور اسلام آباد میں ہے اور عمران خان بھی لاہور میں برگر مارچ لے آیا ہے۔
رانا ثناللہ کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں لاہور میں کوئی بھی واقعہ ہوسکتاہے، فتنہ مارچ میں جوکچھ ہوتاہے اسکی وجہ سے بری صورتحال کا سامنا ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایجنسیز کی رپورٹ پر نگراں حکومت نے دفعہ144کا نفاذ کیا ہے، میری اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کو روٹ بدلنے کا کہاگیا تھا لیکن بدبخت ٹولہ قانون کو کسی کھاتےمیں نہیں لاتا۔
انھوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹانگ میں پلستربھی باندھا ہے اور ریلی کو ہیڈ بھی کرنا ہے ، آپ صحت مند ہوگئے ہیں توعدالتوں کے سامنے پیش ہوں ، آپ کو ریلیف بھی مل جاتا ہے چاہے بنتا ہو یا نہیں۔
رانا ثناللہ نے کہا کہ عمران خان کے پاس سارے بہانے بھی ختم ہوچکے ہیں ، عمران خان سے زیادہ مہربانی اور شفقت کا سلوک ہوگا تو سوال ہوگا۔
انھوں نے بتایا کہ عدالت نے 13مارچ تک کا وقت دیا ہے امید ہے وہ پیش ہوں گے ، عمران خان اسی طرح قانون سے بھاگتے رہے تو کب تک خیر منائیں گے۔ یہ ہر وقت افراتفری اور انارکی کی کوشش میں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikahaishaiahs.jpg