Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
عمران خان ایک پرابلم ہے اسٹیبلشمنٹ کیلئے بھی، ن لیگ کے لئے بھی، پیپلزپارٹی کیلئے بھی۔۔اس پرابلم سے کیسے نبٹا جائے اسکا جواب ان میں سے کسی کے پاس نہیں ہے کیونکہ گراؤنڈ پر عمران خان موجود ہے، اسکی سپورٹ موجود ہے۔ مظہر عباس
اگر تحریک انصاف کو دیکھیں تو وہ ایک ہجوم نظر آتا ہے جو عمران خان سے جڑا ہوا ہے لیکن تنظیمی طور پر تحریک انصاف بکھری ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں گفتگو کریں تو کس سے کریں؟ ہر دوسرا آدمی ایک نیا بیانیہ پیش کرتا ہے۔یہ ٹھیک ہے کہ تحریک انصاف بکھری ہوئی ہے اور حکومت کمفرٹ زون میں چلی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ کچھ نہیں ہورہا مگر جو برابلم ہے اسکا حل نظر نہیں آرہا کہ گراؤنڈ پر عمران خان اور اسکی سپورٹ موجود ہے۔ مظہر عباس
سیدھی سی بات ہے سیاست، عدلیہ یا میڈیا کو اٹھا لیں، اسکی واضح وجہ ایک ہی شخص نظر آتا ہے اس کا نام عمران خان ہے، میڈیا پر پیکا ایکٹ آ رہا ہو یا عدلیہ میں تبدیلی آ رہی ہو تو وجہ عمران خان۔۔عمران خان بند ہے اس کو سزا ہوچکی ہے اسکے باوجود عمران خان یہاں ہے،اگر تحریک انصاف کو دیکھیں تو وہ ایک ہجوم نظر آتا ہے جو عمران خان کے گرد جمع ہے۔ مظہر عباس
https://twitter.com/x/status/1913312001608307080