
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قرآنی آیات کا مذاق اڑائے جانے کے دعوؤں پر وضاحت دے اور کہا کہ وہ ایسا سوچ بھی نہیں سکتے۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "عمران خان اور پی ٹی آئی کے لوگوں نے مذہب کا بے جا استعمال اپنی سیاست چمکانے کیلئے کیا"۔
تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صفائی میں ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو یاد ہو گا کہ وہ اپنے جلسوں کا نام امر بالمعروف رکھتے تھے"۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ماضی قریب میں اس کی نشاندہی کی کہ یہ اپنے آپ کو معروف سے مناسبت دیتے تھے اور اپنے مخالفوں کو منکر کہتے تھے تو پی ٹی آئی کے وزرا اور ان کی" ٹرول آرمی" نے مجھ پر حملے کئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سفید جھوٹ بولا گیا، معاذ اللہ میں نے قرآن کی آیت پر کوئی بات کی ہو، میں نے ایسا کچھ نہیں کیا ، میں نے یہ کہا ہے کہ خان صاحب کا مذہب کو استعمال کرنا بالکل غلط ہے ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ قرآن مجید ہم سب کا قرآن ہے ، اس پر تنقید کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔