
نیب ریفرنسز میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے لیے دائر کی گئی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔
درخواست ضمانت دن ایک بجے دائر ہوئی جس کے چند منٹ بعد درخواست پر نمبر لگ گیا اور آدھے گھنٹے میں بنچ بن گیا اور سماعت شروع ہوگئی، حیران کن بات یہ تھی کہ عدالت میں نیب پراسیکیوٹر بھی موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ انہیں نوازشریف کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نوازشریف کی جانب سے بائیو میٹرک عطاء تارڑ نے کروائی جبکہ عمران خان کی عدم پیشی پر انہیں بائیو میٹرک کرنے کا کہاجاتا تھا اور جب تک عمران خان خود پیش ہوکر بائیومیٹرک نہیں کرواتے تھے، کیس نہیں سناجاتا تھا۔
نوازشریف کی درخواست اور نیب اور عدالتی عملے کی پھرتیوں پر صحافیوں ، وکلاء اور سوشل میڈیا صارفین نے بہت سوالات اٹھائے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کیسز کو کئی کئی دن یا ہفتے لٹکایا جاتا تھا اور انکے ضمانت تک کے فیصلے محفوظ کرکے رکھے جاتے تھے لیکن نوازشریف کیلئے اتنی تیزی کیوں؟ کیا نوازشریف اور عمران خان کیلئے الگ قانون ہے؟
عمران خان کے قانونی امور کے ترجمان نعیم حیدر پنجوتھہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کے لیے الگ اور دوسرے شخص کے لیے قانون ؟ اسلام آباد ہائی کورٹ تو اٹارنی کے ذریعےضمانت کی درخواست دائر ہو نہیں سکتی تھی تو پھر کیسے یہ ہوا ؟کیسے اعتراض ختم ہو گیا ؟ اسی بائیو میڑک کے لیے عمران خان صاحب بائیو میڑک کمرہ میں موجود تھے جب اسی کمرہ سے 9 مئی کو اغوا کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری درخواست پر اس وقت کیوں اعتراض لگا ؟ جب کہ اس وقت درخواستیں میرے ذریعے دائر ہوئی کیونکہ میرے پاس خان صاحب کا سپیشل پاور آف اٹارنی تھا.ہر درخواست پر مجبور کیا گیا کہ عمران خان خود آکر بائیو میڑک کرے۔
https://twitter.com/x/status/1714617894670397585
نعیم پنجوتھہ کے مطابق ہم بار بار کہہ رہے تھے کہ عمران خان صاحب زخمی ہوۓ ہیں اور ویل چئیر پر مشکل ہے ان کا زیادہ موومنٹ کرنا.لیکن کوئی بات نہیں مانی گئی.آج نواز شریف ملک سے باہر ہے تو کیسے اس کے اٹارنی کے ذریعے درخواست دائر ہوئی اور درخواست پر کوئی اعتراض بھی نہیں لگا.دوہرا نظام انصاف.
عار ف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کیسز کے لیے نیب کو 10 10 نوٹس کرتے ہیں وہ آتے ہی نہیں ہے اور آج نواز شریف کے کیس کے لیے پہلے سے عدالت میں موجود تھے۔۔۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1714651098836037723
عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی توشہ خانہ اپیل پر کئی دن لمبے نوٹس کرنے والی عدالت نے نواز شریف کی اپیل میں سزا معطلی اور ضمانت کے کیس میں ایک دن کا نوٹس کیا ہے
https://twitter.com/x/status/1714638289859395875
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ جمعرات کے روز صورتحال کافی دلچسپ ہوگی ،نوازشریف صاحب اور عمران خان دونوں کے نیب کیسوں کی ضمانتیں کل اسلام ہائیکورٹ میں،عمران خان کی القادرٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس جبکہ نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ میں حفاظتی ضمانت،سماعت کل،اب دیکھنا یہ کہ کل ریلیف کسے ملتا ہے۔۔
https://twitter.com/x/status/1714632556786614691
طارق متین نے کہا کہ نواز شریف کے انصاف کی ڈلیوری ڈومینوز سے تیز ۔ مفرور کیا خود کو سرنڈر کرے گا نظام نے خود کو سرنڈر کر دیا۔ مفرور کا اقبال بلند ہو۔
https://twitter.com/x/status/1714569763152708081
اظہر مشوانی نے تبصرہ کیا کہ جسٹس عامر فاروق کےکارنامے 1) تاریخ میں کسی سزایافتہ مجرم کو “حفاظتی ضمانت” نہیں ملی 2) اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی کوئی درخواست بغیر بائیومیٹرک کےدائر ہی نہیں کی جا سکتی لیکن نواز شریف کی ایک سزا یافتہ اور اشتہاری مجرم ہونےکے باوجود درخواست سماعت کے لیے لگ گئی ہے
https://twitter.com/x/status/1714576175731761547
رانا عمران کا کہنا تھا کہ مدعی سست گواہ چست آج حقیقت میں اس کہاوت ہی سمجھ آئی ھے . شکریہ نیب
https://twitter.com/x/status/1714623845577949504
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/socialm1h1h21.jpg