
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اوران کے ساتھیوں کو سیاست میں مذہب کے استعمال کیلئے اب جھوٹ کا سہارا بھی لینا پڑرہا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان تو سیاست کے لئے مذہب کا استعمال کر ہی رہے تھے مگر اب ان کے وزراء بھی اس روش پر چل پڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو بے جا مذہب کا سہارا لینے کیلئے جھوٹ کا سہارا لینا پڑرہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1518199572807524353
مفتاح اسماعیل نے یہ بیان حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کی جانب سے اپنی حمایت میں جاری کردہ ایک بیان کے جواب میں دیا۔
مفتاح اسماعیل سے اظہار ہکجہتی کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ جہلاء یا بغیر پڑھے لکھنے والوں سے کیا شکوہ جب اعلی ترین تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل شیریں مزاری صاحبہ سیاست کے لیے مذہب کارڈ، توہین کارڈ استعمال کریں، وہ بھی انتہائی غلط بیانی کا سہارا لیتے ہوئے۔
https://twitter.com/x/status/1518155946874515461
انہوں نے مزید کہا کہ خدارا سیاست میں اس آگ کو نہ گھسائیں۔ میں مفتاح اسماعیل کے ساتھ ہوں۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےامریکہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غیر ضروری طور پر سابق وزیراعظم عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر قرآنی آیات "امر بالمعروف" کا سہارا لے کر ایک مہم چلائی۔
مفتاح اسماعیل نے عمران خان کی اس مہم کو افغانستان کی طالبان حکومت کےادارے سی پی وی پی وی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ عمران خان شائد ہمیں برائی اور خود کو اچھائی کے طور پیش کرتے ہیں،غالبا افغان طالبان کی حکومت میں اس نام سے ایک وزارت بھی قائم کی گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9miftahptijhootclaim.jpg