
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے آخری ماہ میں برآمدات نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مارچ 2022 میں ملکی برآمدات3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں جو ملکی تاریخ میں اب تک سب سےزیادہ ہے، مارچ کا یہ مہینہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا آخری مہینہ تھا۔
https://twitter.com/x/status/1517795836503203841
معاشی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ادارے اکانومی آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق عمران خان کی حکومت کے آخری مہینے میں معاشی کارکردگی نے کمال کردکھایا۔
اس مہینے میں ایکسپورٹس نے 3 بلین ڈالر سے تجاوز کرکے ملکی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا، بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر 2 اعشاریہ 8 بلین ڈالر سے زائد رہیں، آئی ٹی شعبے کی ایکسپورٹس کا حجم259 ملین ڈالر رہا جبکہ جون 2018 کے مقابلے میں مارچ 2022 میں امپورٹس میں صفر اعشاریہ 5 بلین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1517806446251069440
اکانومی آف پاکستان کے مطابق یہی نہیں بلکہ بہت سی نئی صنعتیں ملک میں یا تو شروعات کرنے والی ہیں یا اپنے پہلے سے موجود پراجیکٹس میں توسیع کرنے جارہی ہیں، یہ رجحان ماضی میں بہت کم دیکھنے کو ملا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1517806536072077312
صحافی و سیاسی مبصر عدنان عادل نے کہا کہ یہ اعدادوشمار عمران خان حکومت کی اچھی معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، عمران خان کی حکومت سے قبل 8 سال تک ماہانہ برآمدات 2 ارب ڈالر سے نہیں بڑھیں تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1517813032449105920