malikbhai
MPA (400+ posts)
عمران تم مجرم ہو، تم حکومت کے ہر غلط پالیسی ہر غلط فیصلے کے لیئے مجرم ہو۔
مسلم لیگ ن کے عمران سے 13 سوالات کے سلسلے میں میں بھی کچھ دفعات عمران پر عائد کرنا چاھتا ہوں۔
عمران تمہارا جرم یہ ہے کہ تم موجودہ مفاداتی ٹولے کے ساتھ شامل کیوں نہیں ہو ،کیوں تم نے کالے قانون کے تحت ہونے والے انتخابات میں حصہ نہ لیا،اگر تم اس میں حصہ لیتے آج تم بھی اس خوبصورت ترین جمہوریت کا حصہ ہوتےاور اس خوشحال عوام کے سر کاسہرا ہوتے۔
عمران تمہارا جرم یہ بھی ہے تم نے کیوں عوامی تندور سکیم شروع کی جسکی وجہ سے شہباز شریف کو بھی سستا تندور شروع کرنا پڑا اور جس میں بے ضابتگیوں کے سبب پنجاب حکومت کو اربوں کا نقصان ہوا، نہ تم یہ شروع کرتے نہ خادم اعلی کو بھی اسکے مقابلے کی ضرورت پڑتی اور نہ حکومت کو نقصان ہوتا۔ اس لیئے اس جرم کا محرک تم ہو عمران۔
عمران تمہارا ایک جرم یہ بھی ہے آزاد عدلیہ کے لیئے سب سے پہلی آواز تم نے بلند کی بلکہ تم نے تو اپنی پارٹی کا نام ہی تحریک انصاف رکھ دیا،تمہاری اس آواز کی گونج سے آج عدلیہ کی آزادی کا خطرہ ہے،اگر یہ عدلیہ آزاد ہو گئ تو ہماری جمہوری حکومت کے شریف اور نیک حکمران اپنے حق حلال سے کمائے ہوئے اربوں روپوں کی کرپشن کیسے چھپا سکیں گے،اس لئے تم پر اس آزاد عدلیہ کی آواز اٹھانے پر جرم عائد ہوتا ھے۔
عمران تمھارا ایک اور جرم یہ ہے کہ تم ڈرون حملوں کی ہمیشہ مخالفت کرتے ہو ،یہ ہماری حکومت کا نجی معاملہ ہےکہ ہم جس کو جہاں اجازت دیں وہ وہاں حملہ کر سکتا ہے،وزیرستان میں حملہ قابل۔قبول ہے لیکن لاہور میں قتل و غارت تشوشناک ہے اور ہم اگر چاہیں تو معاملہ تصفیحہ سے حل کر سکتے ہیں لیکن تمھارا لاہور اور وزیرستان پر احتجاج یہ ثابت کرتا ہے کہ تم طالبان کے حامی ہو لہذا تم طالبان خان ڈکلئیر کیئے جاتے ہو۔
عمران ہم نے سنا ہے کہ تم اب ایک اور جرم کے مرتکب ہونے والے ہو،اور تم چاہتے ہو کہ الیکشن کمشن آزاد ہو اور نوجوانوں کی انتخابی لسٹوں میں نام شامل ہو، اگر ایسا ہو گیا تو خطرہ ہے کہ تم جیسے تبدیلی پسند لوگ اقتدار میں ہوں گےاور اس سے ہمارے بڑے آقا ناراض ہو سکتے ہیں، لہزا تم اس قوم کو الٹی سوچ دینے کے صلے میں مجرم ثابت ہوتے ہو۔
عمران تمھارے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے،میں پھر کسی وقت تمہارے مزید جرائم قوم کے سامنے آشکار کروں گا۔