
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کی جانب سے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں الزامات لگانے پر خاتون اینکر وسینئر صحافی نے ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ شیرازی نے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علی نواز اعوان جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات پر 14 دن کے اندر معافی مانگیں، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران سینئر صحافی عاصمہ شیرازی پر پیسے لے کر کالم لکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ پیسے لیکر حکومت کے خلاف کالم لکھتی ہیں۔ اس الزام پر عاصمہ شیرازی نے حکومتی ایم این اے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا تھا
https://twitter.com/x/status/1498918593047654401
تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے پروگرام میں سوال اٹھایا تھا کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں صحافیوں پر پیسے لے کر گند لکھنے کا الزام لگایا ہے اگر اس بنیاد پر وزیراعظم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرایا جائے تو کیا وزیراعظم الزام ثابت کر پائیں گے؟
جواب میں علی نواز اعوان نے سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے کالم کا حوالہ دے کر ان پر پیسے لے کر کالم لکھنے کا الزام عائد کیا۔ سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کی طرف سے وکلا نگہت داد، ایمان زینب مزاری حاضر اور ثاقب جیلانی ایڈووکیٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawaz-awan-asmsima.jpg