علی ظفر کی سیاست میں انٹری سے متعلق خبروں پر وضاحت

5%D8%A7%D9%84%DB%8C%D8%B2%D8%A7%D9%81%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%B2%D8%A7%DA%BE%D8%A7%D8%AA%D8%A7%D8%AA%D8%A7%D8%A7%D8%AA.jpg

بین الاقوامی شہریت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے سیاست میں انٹری وے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار واداکار علی ظفر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات ٹورنٹو میں کانسرٹ سے قبل ساؤنڈ چیک کے دوران میں نے ایک ہوڈی پہنی تھی جس پر مختلف سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات آویزاں تھے۔

علی ظفر نے کہا کہ یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ میں نے غالبا سیاست میں قدم رکھ دیا ہے، اس ہوڈی پر تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے نشانات ہیں اور انہی نشانات پر شیر کے نشان کے ساتھ "شیر آیا شیر آیا" لکھا ہوا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1652944397733072896
علی ظفر نے وہ سفید رنگ کا ہوڈی ویڈیو میں بھی دکھایا جس پر "بلا"، "تیر" اور "شیر" کے نشانات پینٹ کیے گئے تھے۔

علی ظفر نے ویڈیو میں کہا کہ اس ہوڈی کو سیاسی یا غلط رنگ مت دیجیے، میں ایک آرٹسٹ ہوں جانے دیجیئے۔

https://twitter.com/x/status/1652787785244504066
خیال رہے کہ علی ظفرکی اس ہوڈی کی تصویر سوشل میڈیا پر "شیر آیا شیرآیا" کے نعرے کے ساتھ وائرل ہورہی تھی اور شیئر کرنےوالے یہ دعویٰ کررہےتھے کہ علی ظفر نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
 

Back
Top