
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے ترین گروپ کے گزشتہ روز کے فیصلے سے علیحدگی اختیار کر لی۔علیم خان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے مطالبے پر کیا
نجی چینل جی این این کے مطابق عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان گروپ الگ ہے، ہم نے جہانگیرترین گروپ میں شمولیت اختیار نہیں کی۔
علیم خان گروپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی ہمارا مطالبہ نہیں، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1501880639573962755
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ نے اس اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جہانگیر ترین گروپ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
دوسری جانب صمصام بخاری اور آصف نکئی نے بھی ترین گروپ کا ساتھ چھوڑدیا ہے، صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار نہیں کی۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ ترین گروپ کے ناراض ساتھیوں کو منانے گیا تھا، جینا مرنا کپتان کے ساتھ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aleeml111h2.jpg