علیم خان ن لیگ میں شامل ہوئے تو پچھتائیں گے، ہارون رشید

aleem0k11.jpg


علیم خان ن لیگ میں شامل ہوئے تو پچھتائیں گے، ہارون رشید نے علیم خان کو خبردار کردیا اور شریف خاندان کی وعدہ خلافی کی تاریخ بتادی

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان کا مسلم لیگ ن کی فیصلہ سازی میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔ن لیگ کی فیصلہ سازی میں بنیادی کردار انہیں لوگوں کا ہوگا جنہوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

احسن اقبال کے اس بیان پر ہارون رشید نے کہا کہ سبحان اللہ کیا وفاداری ہے پارٹی سے۔ اپنی ہی جماعت کو سبوتاژ کرنے کی کاوش۔
https://twitter.com/x/status/1502429973830901763
ہارون رشید نے مزید کہا کہ خان نے بھی ان سے اچھا سلوک نہ کیا۔ جہانگیر ترین اور علیم خاں مگر نون لیگ میں شامل ہوئےتو پچھتائیں گے۔

ہارون رشید نے حامد ناصر چٹھہ اور ہمایوں اختر خان سے معاہدے کا حوالہ دیا اور کہا کہ 2013 میں نواز شریف نےحامد ناصر چٹھہ سے معاہدہ کیا۔ مکر گئے اوردھوکہ دیا۔

https://twitter.com/x/status/1502432227313004547
ہارون رشید کا کہنا تھا کہ وعدہ شکنی اس خاندان کا دستور ہے ۔

اس موقع پر ہارون رشید نے ایک شعر بھی لکھا کہ
کس سے پیمانِ وفا باندھ رہی ہے بلبل
کل نہ پہچان سکے گی گل تر کی صورت

صدیق جان نے اس پر تبصرہ کیا کہ احسن اقبال نے علیم خان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ جب وہ ن لیگ میں آئیں گے تو ان کی اتنی اوقات نہیں ہوگی کہ فیصلہ سازی کریں، فیصلہ نواز شریف اور پرانے ن لیگی ہی کریں گے، علیم خان جیسے پچھلی سیٹ پر بیٹھیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1502370050380079106
واضح رہے کہ سابق وزیر علیم خان نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ۔ملاقات نواز شریف کے گھر پر مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 6 بجےہوئی، نوازشریف سے ملنے کیلئےعلیم خان عقبی دروازے سے داخل ہوئے۔

علیم خان نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ ان کے ساتھ تین سال میں کیا ہوتا رہا اوران کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کو کس طرح نشانہ بنایا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عبدالعلیم خان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ہے۔
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
kitnay beghairat, lanati kirdaar aur haraam khor hai yeh donon. Dengue brothers ap inhain sambhalain
 

Back
Top