
سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ جتنے بھی لوگ عمران خان سے ملاقات کرکے آرہے ہیں حالات کی سنگینی کے بارے صرف علیمہ خان بات کررہی ہیں، باقی سب لوگ صرف دیہاڑیاں لگارہے ہیں اور ایئر ٹائم کمارہے ہیں۔
پبلک نیوز پر اپنے پروگرام " خبرنشر" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ علیمہ خان ہر بار حالات کی سنگینی کے بارے میں بات کرتی رہیں، فریاد کرتی رہیں کہ یہ سنگین الزامات ہیں، ان میں جان کا خطرہ ہے، سزائے موت کا خطرہ ہے، عمران خان کو ساری عمر کیلئے جیل میں رکھنے کی پلاننگ ہورہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1731711565286781261
انہوں نے کہا کہ جیل میں عمران خان کو ایسا دفاع چاہیے جو یہ بتائے کہ پاکستانی سفیر کی جانب سے امریکی دھمکی پر مبنی خط میں نے بطور وزیراعظم اپنی کابینہ سے مشاورت کے بعد سائفر کو ملکی وقومی مفاد میں خفیہ نا رکھنے اور پبلک کرنے کا فیصلہ کیا۔
نصرت جاوید نے کہا کہ کون سے قانون کے تحت آپ بطور گواہ ڈونلڈ لو کو عدالت میں سمن کرسکتے ہیں۔ میزبان نے پوچھا کہ یہ کتنا سنگین کیس ہے اور اس میں کس حد تک سزا ہوسکتی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1731709825174933784
نصرت جاوید نے کہا کہ یہ ایک بہت سنگین کیس ہے، اس کیس میں سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔ میزبان نے کہا کہ جب اتنے خطرناک کیس میں نامزد ملزم اگر یہ چاہتا ہے کہ اس کیس میں گواہ کے طور پر پیش کیا جائے ڈونلڈ لو کو، جنرل قمر جاوید باجوہ تو اس میں برائی کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1731721692685475864
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11nusratjavejhjshjdhdgdh.png