
اسلامی تعلیمات کے مطابق انسانی جان کی حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ہے، اور اس حوالے سے علمائے کرام نے ایک متفقہ فتویٰ جاری کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ جیسے خطرناک اعمال کو غیر شرعی قرار دے دیا ہے۔
علمائے کرام نے اپنے فتوے میں واضح کیا کہ ہر وہ عمل جو انسانی جان کو خطرے میں ڈالے، اسلام میں ممنوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ نہ صرف انسانی جان کے لیے خطرناک ہیں بلکہ یہ اعمال خودکشی کے مترادف ہیں۔ اسلام خود کو کسی بھی قسم کی ہلاکت میں ڈالنے سے سختی سے روکتا ہے۔
علمائے کرام نے فتوے میں قرآن پاک اور احادیث کے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کو نقصان پہنچانے والے اعمال شریعت کے اصولوں کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو زندگی کی نعمت عطا کی ہے اور اس کی حفاظت کو لازم قرار دیا ہے۔
فتوے میں مزید کہا گیا کہ ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی اور ون ویلنگ جیسے اعمال نہ صرف کرنے والے کی اپنی جان کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں بلکہ دیگر افراد کی زندگیاں بھی ان سے متاثر ہو سکتی ہیں۔ ایسے اعمال معاشرتی مسائل اور حادثات کا سبب بنتے ہیں، جو اسلامی معاشرت کے اصولوں کے منافی ہیں۔
علمائے کرام کے مطابق اسلام میں جان لیوا سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ ہوائی فائرنگ کی وجہ سے اکثر شادی بیاہ اور خوشی کے مواقع پر جانی نقصان کے واقعات رونما ہوتے ہیں، جو اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں۔ اسی طرح پتنگ بازی میں دھاتی دھاگوں کا استعمال اور ون ویلنگ کی خطرناک حرکات نوجوانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ytimg.com/vi/So4USRFlOtA/maxresdefault.jpg